دالبندین: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار دالبندین زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈسٹرکٹ چاغی سی ایم اسکالرشپ ایک سال گزرنے کے بعد اب تک اسٹوڈنٹس کو نہیں ملے ہیں ۔
دالبندین: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار دالبندین زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈسٹرکٹ چاغی سی ایم اسکالرشپ ایک سال گزرنے کے بعد اب تک اسٹوڈنٹس کو نہیں ملے ہیں ۔
گدر: بی این پی عوامی گدر کے ترجمان نے اپنے بیان میں گدر کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری طرف سے واپڈا کو دی گئی مہلت ختم ہو گء ہے اب ہم اپنے احتجاج کے طریقہ کار اور تاریخ کا تعین کرنے جا رہے ہیں تا ہم گدر کے عوام کو آگاہ کریں کہ واپڈا کے متعلقہ ایکسین نے ہمارے پارٹی لیڈر سے مذاکرات کی استدعا کی گئی ہے۔
مستونگ: مستونگ میں گیس کا بحران بدستور جاری،خواتین و بچوں کی احتجاج دھرنا، اور جی ایم گیس سمیت دیگر کی طفیل و تسلیاں دھرے کہ دھرے رہ گئی، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔
مستونگ: یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خوردونوش کی چیزیں نا پید ،عوام کو ریلیف دینے کی حکومتی اعلانات محض دعوں کی حد تک محدود عوام رل گئے تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر اور گردونواح کے چھوٹے بڑے بازاروں میں قائم درجنوں یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خوردونوش بلخصوص چینی مکمل طور پر نا پید ہو چکی ہے۔۔چینی کی عدم دستیابی کے باعث غریب عوام حکومت کے اعلان کردہ بھاری سبسٹڈی پیکج سے محروم ہے۔
دالبندین: دالبندین بازار میں کمسن بھکاریوں کی بھرمار،معزز شہریوں کا جینا حرام تفصیلات کے مطابق دالبندین شہر گذشتہ کئی ہفتوں سے کمسن بھکاریوں کا آماجگاہ بنا ہوا ہے ان بھکاریوں میں چھوٹے عمر کے بچے اور بچیاں شامل ہیں جو کہ بازار کے فٹ پاتھوں پر چلنے والے لوگوں یا ہوٹلوں میں بیٹھے ہوئے معزز شہریوں کی ناک میں دم کر بیٹھے ہیں صبح سے لے کر شام تک کمسن بھکاری لوگوں کے سامنے نہ صرف ہاتھ پھیلاتے ہیں۔
مستونگ: کھڈکوچہ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور دورانیہ کم کرنے کے خلاف زمیندار کسان اتحاد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا 6 گھنٹہ روڈ بلاک، سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس گئے، مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کھڈکوچہ میں بجلی کی طویل ترین بندش اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ21 گھنٹہ کرنے کے خلاف زمیندار کسان اتحاد اور عوام کی جانب سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر لیویز تھانہ کے سامنے روڈ پر دھرنا دے کر ۔
کوہلو: میڈیکل نشستوں میں غیر لوکلز افراد کی کوہلو کے کوٹے پر منتخب ہونے کے خلاف متاثرہ طلباء کا احتجاجی کیمپ چوتھے روز میں داخل ہوگیا متاثرہ طلباء کا غیر لوکلز کی لوکل کینسل ہونے تک احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق میڈیکل نشستوں میں کوہلو کے کوٹے پر غیر مقامی افراد کو کامیاب قرار دینے کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو (ر)کے سامنے متاثرہ طلباء نے احتجاجی کیمپ لگا کر دھرنا دیا۔
گدر: انجمن تاجران گدر و بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ترجمان نے اپنے الگ الگ جاری کردہ بیانات میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے واپڈا کے ناروا سلوک و گدر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ کا بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
دالبندین: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان شیرچاغی میر محمد عارف جان محمدحسنی نے ضلع بھر کے مختلف ہسپتالوں کیلئے 6 نئے میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی کی منظوری لے لی.جن میں ڈاکٹر عبدالحمید , ڈاکٹر زوہیب خان , ڈاکٹر نسیم باری , ڈاکٹر شیر محمد , ڈاکٹر اعجاز خان , ڈاکٹر قطب خان ہیے جو ضلع بھر مختلف ہسپتالوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
مستونگ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( PDM) میں شامل اپوزیشن جماعتوں کا ایک اہم اجلاس جمعیت علماء اسلام مستونگ کے ضلعی امیر حافظ سعید الرحمان فاروقی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نظر جان ابابکی ضلعی انفارمیشن سیکریٹری انجینئر امیر جان لہڑی نیشنل پارٹی کے قائم مقام ضلعی صدر حاجی نزیر آحمد سرپرہ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد قاسم علیزئی جے یو آئی کے سینئر رہنماء رئیس غلام حیدر آبیزئی حافظ عبدالناصر نے شرکت کی۔