بلوچستان کمیونٹی سکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی دھرنے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کمیونٹی سکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے آج جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان بلوچستان کمیونٹی سکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر سید رفیع اللہ اورجنرل سیکرٹری ظہور احمد کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سکولز اساتذہ 2007سے قلیل تنخواہوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سانحہ8 اگست کے شہداء کے اہل خانہ کیلئے دیئے گئے32 کروڑ کہاں گئے،علی احمدکرد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: ہادی شکیل پینل اور وکلاء پینل کے رہنماؤں علی احمد کرد، میر عطاء اللہ لانگو، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اکرم شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 28نومبر کو بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں وکلاء کو کالے کوٹ اور ٹائی کی لاج رکھنی ہوگی، آج حشمت قمبرانی ایڈووکیٹ آئی سی یو میں زندگی و موت کی کشمش میں مبتلا ہے مگر ان کا کوئی پوچھنے والا نہیں دوسری جانب پرتکلف دعوتوں پر لاکھوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

موسیٰ گیلانی سمیت کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے،کبیر محمد شہی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزا د ے علی موسی گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کی گر فتاریاں سلیکٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہیں اور اس طرح کے منفی حربوں سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

لسبیلہ میں پانچ غیرمقامی افراد کی لوکل،ڈومیسائل منسوخ کردی گئیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل: لسبیلہ میں پانچ غیرمقامی افراد کی لوکل،ڈومیسائل منسوخ کردی گئیں،مزید 120افراد کی لوکل،ڈومیسائل جعلی ہونے کا اندیشہ،لسبیلہ میں غیرقانونی اور جعلی لوکل سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل جاری نہیں کی جائیں گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیولسبیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ کی صحافیوں سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی جانب سے عدالت عالیہ کے حکم کیمطابق لوکل سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل کے تصدیقی مرحلے میں پانچ جعلی لوکل۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دو پارلیمانی سیکرٹریز کے قلمدان تبدیل کردئیے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دو پارلیمانی سیکرٹریز کے قلمدان تبدیل کردئیے، جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس 2012کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پراجلاس، آرمی چیف کی شرکت

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، اسد عمر، فیصل واوڈا اور مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے شرکت کی۔

راولپنڈی میٹرو بس ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر دھرنا، سروس معطل

Posted by & filed under پاکستان, مزید خبریں.

راولپنڈی میٹرو ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی دھرنا تاحال جاری ہے جس کے باعث بس سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بلوچستان سرکاری تعلیمی ادارے آج سے بند رہینگے، نجی سکولوں کا فیصلہ ماننے سے انکار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ نے کورونا کے باعث آج 26نومبر سے سکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تاہم پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سکول بند کرنے سے انکار کرتے ہوئے 15دسمبر تک سکول کھولنے اور امتحانات لینے کی ٹھان لی ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کرئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 26نومبر 2020سے 28فروری 2021تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی یکم مارچ 2021سے باقاعدہ سکولوں میں درس و تدریس کا عمل شروع ہوگا۔

نواب رئیسانی کا پی پی ملتان کے رہنماؤں گرفتاری کی مذمت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحب زادے علی موسی گیلانی اور پیپلز پارٹی کیکارکنوں کی گرفتاری کی پرزور مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علی موسی گیلانی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو فورا رہا کیا جائے۔

لاک ڈاؤن کیا گیا تو تمام قومی شاہراہیں بند اور پی ڈی ایم تحریک کا حصہ بنیں گے، انجمن تاجران

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے متنبہ کیاہے کہ اگر ایک مرتبہ پھر بلوچستان میں لاک ڈاؤن لگانے کی کوشش کی گئی تو نہ صرف صوبے کے تاجر شاہراہیں بند کریں گے بلکہ پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ بن کر تاجروں کی آواز اٹھانے پر مجبور ہوں گے، بلوچستان کے تاجر مزید نقصان اٹھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے، صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران تاجرون کے ساتھ کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وفا نہ ہوسکا۔