گیس بحران کا مسئلہ حل کریں گے،بی اے پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان وسیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر کی کوئٹہ شہر میں گیس پریشر میں کمی اور گیس لوڈشیڈنگ کی عوامی شکایات کے حل کے لیے سوئی سدرن گیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات۔عوامی شکایات کے جلد سدباب پر بات چیت۔سوئی سدرن گیس کے فوکل پرسن اور ڈپٹی چیف انجینئر کاشف صدیقی نے گیس پریشر کی کمی درو کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے تعاون سے اٹھائے گئے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے کمیشن کی سماعت چوتھے روز بھی جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم وفاقی حکومت کے کمیشن کی کوئٹہ میں چوتھے روز کی سماعت مکمل جمعرات کو بارہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے سماعت کے دوران ایک لاپتہ شخص کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی بنا پر خارج کردیا گیا،محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن نے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں چوتھے روز بھی لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس فضل الرحمن کررہے ہیں۔

بلوچستان کے مثبت اور ترقی پسندانہ تاثر کو اْجاگرکیاجائے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں سوشل میڈیا اپنی اہمیت و افادیت کی بنیاد پر روزمرہ زندگی کا لازمی جز بن چکا ہے. سوشل میڈیا نہ صرف انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہے بلکہ علم ومعلومات تک رسائی کا وسیلہ بھی ہے. گورنر یاسین زئی نے تمام میڈیا پرسنز بالخصوص سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس پر زور دیا کہ بلوچستان کے مثبت اور ترقی پسندانہ تاثر کو زیادہ سے زیادہ اْجاگر کریں۔

تعلیمی اداروں میں ہراسگی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، بساک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ڈی جی خان زون کا جنرل باڈی اجلاس زیرِ صدارت زونل وائس پریزیڈنٹ اویس بلوچ منعقد ہوا،سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن اظہر بلوچ بطور مہمان خاص شریک ہوئے، اجلاس میں سابقہ رپورٹ، تنقیدی نشست سمیت مختلف ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد آئند لائحہ عمل میں چند اہم فیصلے لیے گئے۔

علی مدد جتک نے قادر بلوچ کو بلاول کا پیغام پہنچایا، پی پی میں شمولیت کی دعوت دی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کی مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ سے اہم ملاقات،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرآصف علی زرداری کا اہم پیغام پہنچایا اور پارٹی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی۔جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ سے انکی رہائش گاہ پراہم ملاقات کی۔

بی ایم سی انتظامیہ کی انتقامی کارروائیوں کو کالعدم کیا جائے، عبداللہ صافی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کا اجلاس زیر صدارت حاجی عبداللہ خان صافی چیئرمین تحریک بحالی بی ایم سی کے ہوا اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفےٰ رہنماء تحریک بحالی ڈاکٹر الیاس بلوچ وائس چیئرمین، عبدالباسط شاہ صدر ایپکا بی ایم سی، مشتاق احمد لہڑی جنرل سیکرٹری ایپکا بی ایم سی، ندیم احمد خان، میر زیب شاھوانی صدر ورکرز اسو سی ایشن بی ایم سی،ڈاکٹر اعجاز بلوچ،ڈاکٹر طارق بلوچ، ڈاکٹر حئی بلوچ نے شرکت کی۔

مطالبات پر عملدرآمد نہ وا ظہرانے میں شرکت کیسے کریں، جہانزیب جمالدینی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے ظہرانے کی دعوت ملی تھی تاہم ہمارے مطالبات پرعملدرآمد ہوتاتوظہرانے میں شرکت کا کوئی جوازہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے، حکمرانوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود بھی عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، ٹی وی ٹاک شوز میں حکمران جس انداز سے پی ڈی ایم کے خلاف زبان درازی کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں تاہم اب عوام حکمرانوں کے کھوکھلے نعروں میں آنے والے نہیں ہیں۔

جے ڈبلیو جی اجلاس، گوادر میں پاک چین ہسپتال ٹیکنیکل سکول کے منصوبے بروقت مکمل کرنیکا عزم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: سی پیک فریم ورک کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ(جے ڈبلیو جی) میں 10ویں جے سی سی میں دستخط کے لیے دستاویزات تیار کیے جا نے،مزید تیسرے مرحلے کے لئے منصوبے تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور چینی فریق سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے ماہرین کو ترجیحی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے بھیجیں، فریقوں نے اتفاق کیا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حصول کے لئے عمل درآمد کی رفتار پر نظر رکھی جائے گی۔

بلوچستان میں بے روزگاری اورغربت انتہاپر ہے،مولانا ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مرک مارٹن ڈوادویہ کمپنی مقامی ملازمین کیساتھ ظلم وزیادتی،ملازمین کو بلاوجہ فارغ کرنے اوران کے بقایہ جات ادانہ کرنے جیسے ناروااقدامات سے بازآجائے بلوچستان میں بے روزگاری اورغربت انتہاپر ہے اس کے باوجود مقامی بین الاقوامی کمپنی یا ان کامقامی انتظامیہ ملازمین کے حقوق غضب کرکے ظلم وجبر کر رہے ہیں۔