اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے فضائی حدود کی بندش سے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کو ہونیوالے نقصان سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کروادیں۔ خواجہ آصف کہتے ہیں بھارتی طیاروں کے سوا پاکستان کی فضائی حدود تمام ایئر لائنز کیلئے کھلی ہیں، وطن عزیز کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔وزیر دفاع و ہوابازی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فضائی حدود کی بندش سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو 4 ارب 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل سے 30 جون 2025ء تک بند رہیں۔
مطابق یہ اعلان وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل پورے علاقے پر فوجی کنٹرول قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کا کہنا ہے کہ گوادر میں آبی پائپ لائن منصوبہ 15 روز میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے آبی قلت سے نمٹنے کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ مکمل طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر منحصر ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن ان سے ملاقات کے خواہش مند ہیں اور وہ اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس گزشتہ تین روز سے بند ہے، جس کے باعث طلبا، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور عام شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، عمر ایوب سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق اس ایوان کا کردار قابلِ ستائش ہے، تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے یکجا ہو کر بہت اچھا پیغام دیا۔
غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید200ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی۔ قبل ازیں 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17 ویں کھیپ 7 اگست کو روانہ کی گئی تھی۔
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت خود کو چوہدری سمجھتا تھا، اللہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا، 4 دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی۔
اسلام آباد میں بری امام کے عرس کی تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل گیا ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت 47 ویں نمبر سے اب 40 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ اب پاکستان کو ٹاپ 20 معاشی ملکوں میں شامل کرنا ہے، زیر زمین موجود ذخائر کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 2 سال قبل پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار تھا، آج ایسا نہیں ہے۔ پاکستان نے ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بطور مسلمان ایران کی حمایت کرنا ہمارا فرض ہے۔ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان نے اپنا فرض نبھایا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم کی کوشش تھی کہ ایران کی جتنی مدد ہوسکے کریں۔
انہوں نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک خود کو چوہدری سمجھتا تھا، اللہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا، 4 دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی۔