کوئٹہ: کوئٹہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور پھر 80 روپے کی کمی کے باوجود کھانے پینے چیزوں، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے اپنی مرضی سے بھنڈی کی قیمت میں 220روپے سے بڑھا کر 400روپے فی کلو ، بینگن 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے ، ٹماٹر 50 روپے سے بڑھا کر 90 روپے ، کدو 80 سے بڑھا کر 120 روپے اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں اپنی مرضی سے 50 سے 100 روپے فی کلو اضافہ کردیا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک میں جنگ کے اثرات وہاں نظر نہیں آرہے
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی کوششوں سےسپلائی چین متاثرنہیں ہوئی، اِسی وجہ سے پاکستان میں تیل کا بحران پیدا نہیں ہوا، وزیراعظم شہبازشریف نےتیل کی قیمتوں پر129ارب کی سبسڈی دی۔
گزشتہ 3 سال کے دوران ملکی قرضوں میں 3 ہزار 200 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور دسمبر 2025 تک قرضوں کا مجموعی حجم 81 ہزار 400 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کو آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں بجلی کے شعبے کے لیے 830 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی اجازت دے دی ہے، تاہم اس کے ساتھ جنوری 2027 میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی نئی شرط بھی عائد کر دی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا ایران جنگ پر مذاکرات کا عمل جاری ہے، اس عمل پر کمنٹ کرنا مناسب نہیں، پاکستان اس پراسس میں اہم کردار ادا کررہا ہے، دعا کریں اللہ مذاکرات کے اس پراسس میں ہمیں کامیابی دے۔
ان اطلاعات کے بعد کہ ایک امریکی لڑاکا طیارہ ایران میں مار گرایا گیا تھا، ایرانی آؤٹ لیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ عملے کے دو ارکان میں سے ایک نے اجیکٹ کیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ ملک کے جنوب میں اُترا ہو۔
کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید3اموات رپورٹ ہلاکتوں کی تعداد 9ہوگئی ۔ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ژوب، دکی اور لورالائی میں تین بچوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں ژوب اور دکی میں چھت گرنے جبکہ لورالائی میں ایک،ایک بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔
کوئٹہ : سوراب کے علاقے انجیرہ کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کراچی سے پی ڈی ایم اے کی مشینری لانے والی گاڑیوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں اور مشینری کو نقصان پہنچا ہے۔