ایران کا امریکی ایف-35 طیارہ تباہ، اسرائیل پر نئے میزائل حملے

| وقتِ اشاعت :  


وسطی ایران میں پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ایف-35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ طیارہ ایرانی فضاؤں میں نشانہ بنایا گیا جبکہ پائلٹ کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ ایرانی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید دھماکے کے باعث… Read more »



بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دو روز سے جاری بارشوں ، سیلاب سے سات افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہوگئے، بالا ناڑی میں پشتہ ٹوٹنے سے 100 مکانات مہندم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  کوئٹہ، پنجگور، تربت، کیچ، آواران، گوادر، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، خاران، چاغی، دالبندین، سبی، سوراب، کوہلو، بارکھان، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، اوستہ محمد، کوئٹہ، دکی، کچھی، صحبت پور، مستونگ، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل اور قلات سمیت متعدد علاقوں میں جمعرات کو دوسرے روز بھی موسلا دھار بارشوںکا سلسلہ جاری رہا ،حالیہ بارش اور سیلاب سے ہرنائی ،کوہلو،تربت،جعفرآباد، لورالائی اور کچھی میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں بالا ناڑی میں پشتہ ٹوٹنے سے 100 مکانات تباہ اور 50 مویشی ہلاک ہوئے جب کہ بالاناڑی میں 400 ایکڑ زرعی زمین بھی زیرِآب آگئی۔



بلوچ اور پشتون ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے بلوچستان کے اجتماعی مفادات کیخلاف کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی دراصل مختلف قومیتوں، ثقافتوں اور زبانوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے، جس کی اصل طاقت اس کی عوام دوست سیاسی فکر میں مضمر ہے۔یہ بات انہوں نے نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی عالمگیر بازئی کی جانب سے اپنے سمیت پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ سرہ غڑگی میں ایک پرتکلف ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔



پاک افغان کشیدگی کا مقصد اگر افغانستان حکومت کو زیر تسلط لانا ہے تو مناسب نہیں،مولانا شیرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ حالیہ پاک افغان کشیدگی کا مقصد اگر پاکستان کے جانب سے افغانستان کی موجودہ حکومت کو زیر تسلط لانا ہو تو یہ مناسب عمل نہیں ہے، افغانستان تاریخی اور پاکستان مصنوعی ملک ہے اور افغانستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور ہر ملک کو دوسرے ملک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہئے ٹی ٹی پی کا مسئلہ پاکستان میں اس وقت بھی موجود تھا جب افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم نہیں ہوئی تھی اور پاکستان میں اس وقت بدامنی بھی بہت شدت سے موجود تھی اس وقت ٹی ٹی پی کو کون سپورٹ کرتا تھا۔



زہری میں مرحلہ وار کرفیومیں نرمی شروع کی گئی ہے، نواب ثناء اللہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


خضدار :  پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنمائسابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنائاللہ خان زہری نے کہا کہ زہری میں بدامنی اور دہشت گردوں کی موجودگی کی بناء سیکیورٹی فورسز کو آپریشن کرنا پڑا جس کے نتیجے میں کرفیو نافذ کیا گیا۔