کوئٹہ: بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر عید کے 3 روز کے دوران 514 حاد ثات کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 749 زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عید الفطر کے تین روزکے دوران بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر چھوٹے بڑے 514 حادثات رونما ہوئے جن میں 2 افراد جاں بحق اور 749 زخمی ہوئے ۔