قلات: مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


قلات:قلات کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما سمیت2افراد کو ہلاک جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا۔

قلات پولیس کے مطابق بدھ کو یونین کونسل نیمرغ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء میر سخی عبدالرحیم ولد عبدالغفور قوم ساسولی سکنہ کاریز نیمرغ اور ظفراللہ ولد سعداللہ قوم ساسولی سکنہ گدرسوراب جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص اکرام اللہ ولد نورمحمدقوم ساسولی سکنہ نیمرغ شدید زخمی ہوگیا۔



غیر ترقیاتی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ضروری وسائل سکڑ رہے ہیں ،،موجودہ تناظر میں صوبائی وسائل میں اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ایڈوائزری کونسل کا تیسرا غیر معمولی اجلاس بدھ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبے میں ریونیو کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لئے اہم فیصلے کیے گئے



ڈھاڈر ، آسمانی بجلی گرنے سے بچی جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


ڈھاڈر:ڈھاڈر کے زراعت کالونی میں آسمانی بجلی گرنے سے بچی جاں بحق دفتر کے ٹرانسفارمر میں بھی دھماکہ تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر میں گرج چمک اور بارش کے سلسلے کے دوران زراعت کالونی میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے نیاز اللہ نامی شخص کی معصوم بچی جاں بحق ہوگئی



گوادر، پلیری لنک روڈ پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:گوادر کے علاقے پلیری لنک روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ تھانہ صدر گوادر کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ٹی ٹی سی کالونی گوادر کے رہائشی غلام قادر ولد مراد بخش، چابہار ایران کے رہائشی ارشد ولد اباباگر اور ضلع کیچ کے رہائشی قمبر ولد بدل کے نام سے ہوئی ہے۔



لاہور میں 12 سالہ لڑکی سے جبری مذہب تبدیل کرنے کے واقعہ پر تشویش ہے، مسیحی رہنماء

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  مسیح برادری کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں پاسٹر آصف جان، پاسٹر ارشد جان، سابق رکن صوبائی اسمبلی انتیا عرفان، شہزاد کندن اور چوہدری زبیر سمیت دیگر نے لاہور میں 12 سالہ ماریہ نامی لڑکی سے جبری مذہب کو تبدیل کرکے کم عمری میں شادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت دیئے گئے فیصلے پر نظر ثانی کرکے مسیحی برادری میں پائے جانے والے تحفظات کو دور کرے تاکہ اس طرح کا غلط اقدام اٹھانے والوں کا راستہ روکا جاسکے۔



کوئٹہ، دھماکے سے تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کلی خلی کے قریب تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن پر تاحال مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا ، جس کے باعث متعدد اضلاع اور علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔ ایس ایس جی سی حکام کے مطابق مرمت کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس درکار ہے۔