پاکستان قانون کی حکمرانی کے لحاظ سے سب سے کم درجہ والے اور بدترین ممالک میں شامل ہوگیا ورلڈ جسٹس پروجیکٹ رول آف لا انڈیکس 2021 میں پاکستان 139 ممالک میں سے 130 ویں نمبر پر ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
پاکستان قانون کی حکمرانی کے لحاظ سے سب سے کم درجہ والے اور بدترین ممالک میں شامل ہوگیا ورلڈ جسٹس پروجیکٹ رول آف لا انڈیکس 2021 میں پاکستان 139 ممالک میں سے 130 ویں نمبر پر ہے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کراچی : پاکستانی کارگو کی لانچ الحمیدی کو عمان کے قریب حادثہ پیش آگیا،حادثہ انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔ جس کے بعد عملے کے 18افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، 3 افراد کی لاشوں کو برآمد کرنے کے سلسلے میں تلاش جاری ہے۔ مرنے والوں کا تعلق لیاری، ماریپور اور ملیر سے بتایا جاتا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
واشنگٹن: امریکا رواں ہفتے توسیعی ٹرائیکا کے ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار دکھائی دیتا ہے لیکن اس کے باوجود اپنی شرکت کی تصدیق کرنے سے گریزاں ہے۔سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ روس کے صدارتی مندوب برائے افغانستان ضمیر کلبوف نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ افغانستان کی حالیہ پیش رفتوں پر بات چیت کے لیے گروپ کا اجلاس جلد ہوگا، گروپ میں روس، امریکا، چین اور پاکستان شامل ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ایلون مسک نے ایک بار پھر جیف بیزوس سے دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا خطاب چھین لیا۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی دولت کی مجموعی مالیت 230 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد وہ ایمازون کے مالک جیف بیزوس کو ایک بار پھر ہرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے کابل میں قازقستان کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے ملک کی جانب سے الجزائر میں 60 سال قبل کیے گئے قتل عام کو بالآخر ناقابل معافی جرم تسلیم کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے ایمانوئیل میکرون نے سنہ 1961 میں الجزائر میں اُن کے ملک کی جانب سے کیے گئے آزادی کے متوالے مقامی باشندوں کے قتل عام کو پہلی بار ناقابل معافی جرم تسلیم کرلیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ظلم اور بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں، ضلع پونچھ میں قابض بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ضلع پونچھ میں قابض سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
بھارتی ریاست کیرالہ میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے کئی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں 15 افراد جان سے گئے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ہیٹی میں امریکا سے تعلق رکھنے والے 15عیسائی مبلغین اور ان کے اہلخانہ کو اغوا کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی مبلغین اور ان کے اہلخانہ کو مسلح گینگ نے اس وقت اغوا کیا جب عیسائی مبلغین کا گروپ یتیم خانے کے دورے سے واپس آ رہا تھا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تاحال سمجھوتہ نہیں ہوسکا ہے۔ اضافی ٹیکس کے ہدف اور پاورسیکٹر کے مالی استحکام جیسے مسائل پر ڈیڈلاک برقرار۔