بھارت بلوچ فورم اور اس جیسے پلیٹ فارم بنا کر پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی نیٹ ورک برسلز اور جنیوا سمیت دنیا کے اہم شہروں میں پاکستان کے خلاف جھوٹے مواد کی تیاری کرتا رہا ہے،پاکستان کے خلاف ہندوستان کے جھوٹے، بے بنیاد پراپگنڈے سے عالمی برادری کو مسلسل باخبر رکھتے رہے،ناقابل تردید ثبوت ایک ڈوزئیر کے ذریعے دنیا بھر کے سامنے پیش کیے۔



بلوچ وطن پر بلوچوں کا اختیار تسلیم کیا جائے تو گارنٹی دیتا ہوں بلوچ بندوق رکھے گا، محمود اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مادری زبانوں کی اہمیت قرآن کریم سے ثابت ہے ، اللہ تعالی نے حضرت محمدﷺ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے قرآن کریم انتہائی سادہ اور آپ کے قوم کی زبان میں نازل کیا ہے ، پوری دنیا اس بات پر متفق ہے کہ انسانی ترقی کا راز مادری زبان میں ہے اس لئے پشتون بچوں کو کم از کم بنیادی تعلیم پشتو، بلوچ کو بلوچی ، سندھی کو سندھی ، سرائیکی کو سرائیکی ، پنجابی کو پنجابی میں دی جائے ، ملک کو چلانے کا واحد راستہ آئین کی پاسداری ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، تمام اقوام کے ساحل وسائل پر ان کا حق و اختیار تسلیم کرنے میں ہیں ، ایٹمی ملک کا کنگال ہونا ہم سب کے لئے باعث شرم ہے ۔



نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم کو مضبوط بناکر سیاسی و معاشی حقوق حاصل کرینگے ،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے واسطو بازار تربت کا دورہ کیا اور وہاں یونٹ کے اجلاس سے نئے شامل ہونے والے مختلف خاندانوں کے سرکردہ شخصیات اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔



لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان نےلاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیے لیا ۔وفاقی وزیر شیریں مزاری کی لواحقین سے ملاقات کی اور وزیراعظم کاپیغام پہنچایا۔وزیرانسانی حقوق کی یقین دہانی پرلاپتہ افراد کےلواحقین کہتےہیں جا تورہے ہیں امید ہےدوبارہ احتجاج نہیں کرناپڑے گا۔



لاپتہ افراد کی مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں اسلام آباد کی سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہیں، حکومت لاپتہ افراد کا جرم بتائے، سیاسی جماعتیں

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی مائیں،بہنیں اور بیٹیاں اسلام آباد میں سڑکوں پر بیٹھیں ہیں، حکومت پیاروں کا جرم بتائے ،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی حکومتوں میں بھی لاپتہ کئے گئے،ہمیں مظلوموں سے بحیثیت عوامی نمائندے معافی مانگنی چاہئیں۔جمعہ کو سراج الحق ڈی چوک اسلام آباد میں لاپتہ افراد کی دھرنے میں اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے ۔



گوادر سٹیڈیم میں پاکستان کپ کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے ،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سپر ہے پاکستان کے کرکٹ کپ کے تحت گوادر سٹیڈیم میں پہلی بار افتتاحی میچ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے میچ میں شامل کھلاڑیوں اور دیگر مہمانوں کو گوادر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ گوادر سٹیڈیم میں پاکستان کپ کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے۔



قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سفیران نے، افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے جلد اقدامات کی سفارش کردی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس چیئرمین ساجد خان کی زیر صدارت ہوا جس میں جنوبی وزیرستان سے کے بد امنی کے دوران افغانستان ہجرت کرنے والوں کو واپس لانے کیلئے اقدامات امورزیر غور کیا گیا۔ پی ڈی ایم حکام نے کہاکہ مہاجرین کو واپس لانے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ 2018کے بعد سے کوئی اجلاس نہیں ہوا۔



لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو اتنا بتادیں کہ ان کے پیارے زندہ ہیں یا مرگئے، مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کے اداروں کی مجبوریاں ہوسکتی ہیں لیکن میں ان سے یہی کہتی ہوں کہ آپ کی بھی مائیں بہنیں اور اولادیں ہیں، خدا کے واسطے لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو یہ بتادیں کہ ان کے پیارے زندہ ہیں یا مر گئے۔