سابقہ دور حکومتوں نے ساڑھے چار سال میں کیا کیا معلوم نہیں، موجودہ حکومت بچوں کی تعلیم اور حفاظت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے بجٹ میں ایک دو دن کی تاخیر سے قیامت نہیں آئے گی ،ہم چاہتے ہیں ایسا بجٹ بنائیں کہ آنے والی حکومت کو کوئی مشکل درپیش نہ ہو،اپوزیشن جماعتیں جسے بجٹ کہتی ہیں وہ گزشتہ پانچ سال سے عدالتوں میں رل رہا ہے ،اپوزیشن جماعتوں کی تنقید پر تعجب ہوا کیونکہ انکے دور میں انتظامی افسران 365میں سے 100دن عدالت کے چکر لگاتے تھے ، ہمارا مقصد تعلیمی نظام میں بہتری ہے ۔



ہزارہ قبیلے کی نسل کشی ہورہی ہے، چیف جسٹس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدالت سمجھتی ہے کہ ہزارہ قبیلے کی نسل کشی ہورہی ہے اس لئے اس معاملے کا از خود نوٹس لیا۔ الفاظ نہیں کہ ان بدقسمت واقعات کی مذمت کر سکیں ۔



نوازشریف کا چیئرمین نیب سے استعفیٰ اور معافی مانگنے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین نیب سے استعفیٰ اور معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب اگلے چوبیس گھنٹوں میں جواب دیں یا فوری استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔



قومی دھارے میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہیں گے ،بے گناہ لوگوں کو قتل کرنیوالے قوم پرست نہیں دہشتگرد ہیں، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستا ن میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نام نہاد قوم پرستی کے نام پر بے گناہ لوگوں کوقتل کرنے والے قوم پرست نہیں دہشتگرد ہیں ،آئین پا کستان کے دائرے کار میں رہتے ہوئے کوئی بھی قوم دھارے میں شمولیت کرے تو اسے خوش آمدید کہیں گے مگر اپنے صوبے کو کسی صورت دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ،وفاق کی جانب سے عدم تعاون کی وجہ سے بلوچستان کی ترقی متاثر ہورہی ہے ۔