غیر قانونی ماہی گیری کا تدارک کرکے مقامی ماہی گیروں کے حقوق کا تحفظ کرینگے،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ماہی گیری کے شعبہ سے ہزاروں بلوچستانیوں کا ذریعہ معاش وابستہ ہے ہم نے مقامی ماہی گیروں کے روزگار اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ خاص طور سے غیرقانونی ماہی گیری کا تدارک ضروری ہے جس کے لئے پاکستان نیوی میری ٹائم اور دیگر متعلقہ اداروں کا تعاون ضروری ہے ۔



بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 8مئی کو پیش کیا جائیگا ،وزیر اعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 8مئی کو پیش کیا جائیگا ،یہ بات انہوں نے منگل کے روز ’’این این آئی ‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔



جج جرنیل اورسیاستدان آئین کے محافظ ہیں جو ائین کی حفاظت نہیں کرتا ہم اس کی عزت نہیں کرے ،محمود اچکزئی فضل الرحمن حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کے جج ، جرنیل اور سیاستدان محافظ ہیں ٗ جو آئین کی عزت نہیں کرتا ہم اس کی عزت نہیں کرتے ٗ آئندہ انتخابات جیت کر تاحیات کی نااہلی یک جنبش قلم سے ختم کر دیں گے ٗکسی نے ہمارے آئین سے چھیڑ خانی کی تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ 



پاک ایران سرحدی چوکی پر حملہ، 3 ایرانی فوجی اہلکار ہلاک ،

| وقتِ اشاعت :  


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے جنوب مشرق میں پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے سیستان اور بلوچستان صوبے سے منسلک تحصیل میرجاوہ میں سرحدی محافظوں پر حملے کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکارا ور 3 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔



کراچی میں بچی سے زیادتی اور قتل کیخلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: اورنگی ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔



حکومت ایوان کو چلانے میں سنجیدہ نہیں دیگر آپشنز پر غور کرینگے،بلوچستان اپوزیشن

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : بلوچستان اسمبلی اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت ایوان کو چلانے میں دلچسپی نہیں لیتے اگر حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں رہا تو آئندہ دیگر آپشن پر غور کرینگے اپوزیشن واک آؤٹ میں کوئی دلچسپی نہیں لیتی لیکن کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال گھمبیر ہو تی جا رہی ہے



نواز شریف، مریم، وزیراعظم کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16 ارکان اسمبلی کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر عبوری پابندی لگاتے ہوئے بنچ پر اٹھائے گئے اعتراضات کو بھی مسترد کردیا۔



کوئٹہ سمیت بلوچستان کو ایک با رپھر امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے ،وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان اور خاص طور سے کوئٹہ کو پھر سے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ اور ماحول کو اتنا خوشگوار اور محفوظ بنائیں گے کہ دوسرے صوبوں کے لوگ سیر وتفریح کی غرض سے یہاں آئے ہوئے خود کو مکمل طور پر محفوظ محسوس کریں گے ۔



لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے چیف جسٹس ثاقب نثار نے صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے جائے وقوع کا دورہ کیا جب کہ فائرنگ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔