عوامی ریلیف اور پیٹرول کی مقررہ قیمتوں کے لیے ہیلپ لائن 1129 قائم کر دی گئی ہے،، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی اور پیٹرولیم مصنوعات کی منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور کڑی نگرانی کا نظام متعارف کرا رہی ہے۔



بلوچستان حکومت کی مارکیٹیں رات 8 بجے، شادی ہال اور ریستوران رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت، تاجروں نے سخت احتجاج کا عندیہ دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے توانائی کے تحفظ اور عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے مارکیٹ اور شادی ہالز کے اوقات کار میں تبدیلی کے اقدامات پر عمل درآمد کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں محکمہ داخلہ بلوچستان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز رات 8 بجے بند کیے جائیں گے،



ملکی ضروریات کے لیے ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں، مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں اور حکومت عوامی ریلیف کے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے نفاذ پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ انٹیلی جینس بیورو نے… Read more »



امریکا نے ایران میں مار گرائے گئے F-15 طیارے کے دوسرے عملے کے رکن کو بھی بازیاب کرا لیا: ٹرمپ

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن / تہران: امریکا نے ایران میں مار گرائے گئے امریکی ایف-15 لڑاکا طیارے کے دوسرے عملے کے رکن کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے، جس کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی ہے، جبکہ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں شامل ایک اور امریکی طیارہ صوبہ اصفہان میں تباہ کر دیا گیا۔



گوادر تا کوئٹہ ایرانی ڈیزل پر چلنے والی ٹرانسپورٹ نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گوادر تا کوئٹہ ایرانی ڈیزل پر چلنے والی ٹرانسپورٹ، پھر بھی کرایوں میں ہوشربا اضافہ،سوالات اٹھ گئے،طلبہ اور عوام شدید متاثر،ایرانی ڈیزل استعمال ہونے کے باوجود کرایوں میں اضافے پر عوام ضلعی انتظامیہ سے وضاحت کے منتظر، گوادر سے کوئٹہ جانے والی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں حالیہ غیر معمولی اضافے نے عوام، بالخصوص طلبہ کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر کرایوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے،



حکومت ایران سے پٹرول اورڈیزل لانے کی اجازت دے 200روپے لیٹر فروخت کریں گے، چیمبر آف کامرس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدرمحمد ایوب مریانی ،اوردیگرعہدیداروں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم لیوی اورغیر ضروری ٹیکسز میں فوری نمایاں کمی کرکے قیمتوں کے تعینات کے عمل کومکمل شفاف بنایا جائے عوام اورتاجروں کو فور ی ریلیف فراہم کیاجائے،



کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون ،چار پمپس سیل کردئیے گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر شہر بھر میں رجسٹرڈ پیٹرول پمپس کے دورے اور غیر قانونی ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی فروخت کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے چار پیٹرول پمپس سیل کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی، تحصیلدار سٹی، اسپیشل مجسٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ کے عملے نے سب ڈویژن سٹی کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔