لاپتہ کرنا عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جو سرا سر غلط اور ظلم ہے،بی ا یس او

| وقتِ اشاعت :  


تربت:بی ایس او تربت زون کے ترجمان نے اپنے جاری کرد مذمتی بیان میں کہا ہے کہ آئے روز تربت میں جبری گمشدگیوں میں اظافہ او رآئے جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی حکومتی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ دودا بلوچ نے جو بھی جرم کیا ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے مگر لاپتہ کرنا عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جو سرا سر غلط اور ظلم ہے۔



احتجاج کے تیسرے مرحلے میں قومی شا ہر اہوں پر دھر نا دیا جا ئے گا ، ٹر انسپورٹر ز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آل کوئٹہ ٹوتفتان ،دالبندین ،ماشکیل سیندک نوشکی بس ٹرانسپورٹ، آل رخشان بیلٹ آل کوٹہ مکران بس یونین، بلوچستان ٹرانسپورٹرزالائنس کی جانب سے احتجاج 10 ویں روزبھی جاری رہامتعلقہ حکام کی عدم توجہ کی وجہ سے احتجاج کودوسرے فیزمیں داخل کرکے گاڑیوں کو کوئٹہ کی مین شاہراہ سریاب روڈ بی بی زیارت کے مقام پراحتجاجی کیمپ قائم کرکے کھڑی کردی ہیں ٹرانسپورٹرزاپنے احتجاج کے تیسرے مرحلے میں نیشنل ہائی ویز پر دھرنا دیکر پہیہ جام کرکے حتجاج کریں گے ۔



کیچ میں معصوم مز دوروں کا قتل قابل مذمت ہے ، سر فراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیچ میں دو مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد دہشت گردوں نے دو معصوم پاکستانیوں کو شہید کیا جب ہم جیسے لوگ کہتے ہیں کہ بلوچستان میں قوم پرست علیحدگی پسند دہشت گردی ہے تو کہا جاتا ہے



سیاسی جما عتوں کی کمز وری سے مقتدرہ کو طا قت ملی ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


لاہور:بلوچستان کے سابق وزیر اعلی نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بالادستی سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے، سیاسی جماعتوں کی کمزوری سے مقتدرہ کو طاقت ملی ہے، سیاسی جماعتوں میں موروثیت موجود ہے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے سیاسی تحرک ضروری ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ سیاسی عمل کو ہمیشہ سیاسی جماعتوں نے مقتدرہ کے ساتھ مل کر نقصان پہنچایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جاری دو روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوسرے روز بہت بڑے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔



کو ئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علا قوں میں طو فا نی با رشوں کا سلسلہ تھم گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا حالیہ بارشوں کے دوران آسمانی بجلی ،چھتیں گرنے اور برساتی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں 21 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے جبکہ2161 مکانات کونقصان پہنچا 251مکمل تباہ ہوئے محکمہ پی ڈی ایم اے نے رواں ماہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے آنے سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے آنے ملبے تلے دب جانے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 21افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوئے ہیں



کیچ میں نا معلوم افراد کی فا ئرنگ سے 2افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پنجاب سے تعلق رکھنے 2 مزدوروں کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ میں تمپ کے قریب سرنکن بالیچہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 مزدوروں شاہد اور ندیم کو قتل کردیا



گور نر بلوچستان ولی کا کڑ کابی این پی سے کو ئی تعلق نہیں، پر نس مو سیٰ جان

| وقتِ اشاعت :  


قلات:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے گورنر بلوچستان عبد الولی کاکڑ کو اون کرنے سے انکار کردیا گورنر عبد الولی بلوچستان نیشنل پا رٹی کا نہیں ہے سردار اختر جان مینگل جب ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سے ملنے جارہے تھے



بلوچستان میں 30اضلاع میں سات روزہ انسد اد پو لیو مہم آج شر و ع ہو گی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینٹر سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 30اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی اور اہم مہم آج 29اپریل بروز پیر سے شروع ہو گی، سات روزہ انسداد پولیو مہم بلوچستان سے پولیو کے وائرس کو ختم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے جو صوبے میں ظاہر ہونے والے حالیہ پولیو کے کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کے تناظر میں شروع کی جارہی ہے



بلوچستان کا مسئلہ سیا سی ہے حل بھی سیا سی ہو نا چا ہیے ہمیں اپنا مد عا بیان کر نیکا بھی حق نہیں ، سر دار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


لاہور/کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ ہمارے قبائلی سسٹم میں بھی جرگے ہوتے ہیں تو پہلے مدعا بتاتے ہیں، ہمیں تو ابھی تک یہ حق ہی نہیں کہ اپنا مدعا بیان کر سکیں،بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اگر کوئی بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے



مخصوص مائنڈ سیٹ نے روز اول سے سیاسی عمل کو سبوتاژ کرنے کو جاری رکھا ہے، رحمت صالح بلو چ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے دوسرے روز اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر و رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوااجلاس میں تنظیم و سیاسی حوالے سے متحد فیصلے کئے گئے۔دوروزہ اجلاس سے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اسلم بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص مائنڈ سیٹ نے روز اول سے سیاسی عمل کو سبوتاڑ کرنے کو جاری رکھا ہے۔