کوئٹہ: لوڈشیڈنگ اپنی جگہ… کیسکو اب Earth Hour بھی منائے گا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق 28 مارچ 2026 کو شام 8:30 سے 9:30 تک ملک بھر میںGive an hour for earth کے عنوان سے ‘‘ارتھ آور‘‘ ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس دوران ایک گھنٹے کے لیئیتمام برقی روشنیاں بند کی جائیں گی



پشین، فائرنگ سے تین افراد کے قتل پر لواحقین کا دھرنا،حکام کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ضلع پشین کے علاقے میں فائرنگ سے قتل کیے جانے والے تین افراد کے لواحقین نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا، انتظامیہ اور پولیس سے مذاکرات کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پشین کے علاقے یارو میں تنازعہ پر فائرنگ سے قتل کیے جانے والے باپ بیٹی سمیت تین افراد کے لواحقین نے قومی شاہراہ پر لاشوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا



بلوچستان کے غیور عوام امن اور ترقی چاہتے ہیں،چالیس سال افغان بھائیوں کی خدمت کا اچھا صلہ نہیں ملا، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ مملک ہے، ہم نے چالیس سال افغان بھائیوں کی خدمت کی لیکن اس بھائی چارے کا ہمیں اچھا صلہ نہیں ملا۔



سیکیورٹی خدشات کے باعث بیرک نے ریکوڈک منصوبے کی رفتار سست کر دی، جائزے کی مدت ایک سال کے لیے بڑھا دی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  عالمی کان کنی کمپنی بیرک مائننگ نے پاکستان میں واقع ریکوڈک تانبہ و سونا منصوبے کے جائزے کی مدت بڑھانے اور ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پاکستان اور مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔



بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب مون سون کنٹی جنسی پلان جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے فصلوں، باغات اور سولرز کو شدید نقصان پہنچا گوادر میں طوفانی بارش سے گھروں میں پانی داخل ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں کوئٹہ میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے عوام کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔



اپر ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے ہسپتالوں میں درکار افرادی قوت کی بھرتی میں کوئی سیاسی و انتظامی دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں ٹیلی ہیلتھ کی سہولیات، اپر ڈیرہ بگٹی میں عوامی ماڈل ہیلتھ پلان پر عملدرآمد اور دیگر متعلقہ امور سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔



ایران-امریکہ-اسرائیل کشیدگی کے اثرات مکران تک، ایل پی جی قیمت 3200 روپے تک پہنچ گئی

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور انجمن تاجران کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے خطے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اور اس کے اثرات مکران خاص طور پر پنجگور اور تربت وغیرہ میں واضح طور پر نظر آ رہے ہیں.