کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہاہے کہ سینیٹ فیڈریشن کی علامت ،اختیارات محدود کرنے کی بجائے ان میں اضافہ سے فیڈریشن مضبوط ہوگا، پنجاب کے حکمرانوں کی غلطیوں نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردیں ،ان غلطیوں پر نادم ہوکر انہیں تسلیم کرنے کی ضرورت ہے ،پارلیمنٹ میں غریب کو مزید تباہ کرنے کیلئے قوانین بنائے جاتے ہیں۔