کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر سے خان ہاؤس پٹیل باغ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو سابق رکن قومی اسمبلی عبدالروف مینگل ساجد ترین ایڈوکیٹ نے ملاقات کی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور صوبے کے حالات پر غور و خوض ہوااس موقع پر اس امر پر اتفاق کیاگیا کہ ملک اور صوبے کا روشن مستقبل مضبوط وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام میں مضمر ہے۔