سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن انتقال کر گئے

| وقتِ اشاعت :  


سابق ہائی کمشنر اور رہنما پیپلزپارٹی واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کرگئے ہیں۔ وہ لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔واجد شمس الحسن ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ آصف زرداری اور شیری رحمان کا واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔



روپے کی قدر کو اب استحکام ملے گا: رزاق داؤد

| وقتِ اشاعت :  


وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر مئی سے گر رہی ہے، مزید کمی سے مسائل پیدا ہوں گے، اندازہ ہے کہ روپے کی قدر کو اب استحکام ملے گا۔غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کی توجہ خطے کی تجارت پر ہے، مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیائی ممالک سے تعلقات استوار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔



2 سال میں KCR کے فلائی اوور اور انڈر پاسز بھی مکمل نہیں ہوسکتے، اویس قادر شاہ

| وقتِ اشاعت :  


سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر  شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے  ( کے سی آر) کی فزیبلٹی بنی ، نہ اسٹڈی ہوئی ہے۔سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ  کے سی آر بہت بڑا پراجیکٹ ہے، فزیبلٹی اور اسٹڈی میں وقت لگے گا۔



12 سال اوراس سے زائد عمرکے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: این سی اوسی کے سربراہ اسد عمرکا کہنا ہے کہ 12 سال اوراس سے زائد عمرکے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔این سی اوسی کے سربراہ اسد عمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ این سی اوسی میٹنگ میں 12 سال اوراس سے زائد عمرکے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



وزیراعظم کی قوم پرستوں کو سندھ کے دیہی علاقوں کی بحالی کی یقین دہانی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کے قوم پرست رہنماؤں اور سیاستدانوں کو یقین دلایا ہے کہ صوبے کے دیہی علاقوں میں دہائیوں پرانے بحران کو حل کرنے میں وفاق تعاون کرے گا۔وزیر اعظم کی طرف سے یہ یقین دہانی گورنر ہاؤس میں ملاقاتوں کے دوران سامنے آئی جہاں انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے کی سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد وفاقی وزرا، پی ٹی آئی کے قانون سازوں، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں اور صوبے کے دیگر اہم سیاستدانوں کے ساتھ وقت گزارا۔



روپے کی قدر میں مزید تنزلی، ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔حکومتی پالیسیوں کے باوجود کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسلس کمی دیکھی جارہی ہے، منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستان روپے کی قدر ملکی تاریخ کی نئی کم ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔



پی ٹی آئی نے پہلے سال بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی غلطی کرکے نقصان اٹھایا، فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ہم پی ٹی آئی حکومت کی ایک غلطی دیکھیں جس کا ہمیں نقصان ہوا وہ پہلے سال میں لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ کرانا تھا۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ طویل عرصے سے میرا تعلق لوکل کونسلز سے ہے، گورننس سب سے اہم ایشو ہے، عمران خان پہلے دن سے مانتے ہیں کہ مضبوط لوکل گورنمنٹ کے بغیر ملک کا نظام درست نہیں ہو سکتا، اگر ہم پی ٹی آئی حکومت کی ایک غلطی دیکھیں جس کا ہمیں نقصان ہوا وہ پہلے سال میں لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ کرانا تھا۔ ہمارے بڑے شہروں میں ٹیکسیشن کا کوئی نظام نہیں، عوام کو ایک باا ختیار لوکل گورنمنٹ سسٹم کی ضرورت ہے، پنجاب کا جو لوکل گورنمنٹ ختم کیا وہ ہو نہ ہو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔



ملک بھر میں کورونا وبا سے مزید41 افراد انتقال کرگئے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 116 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔