تباہ کردیا ہے پورا سکھر، ساری ڈولفنز بھی ختم کردی گئیں، چیف جسٹس

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: سپریم کورٹ نے سکھر میں لب مہران پارک پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضے سے متعلق سندھ حکومت اور سکھر انتظامیہ کو کچھوؤں کیلئے محفوظ راستہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے وائلڈ لائف، سیکریٹری آبپاشی اور کمشنر سکھر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔عدالت عظمی نے میونسپل کارپوریشن سکھر کی لب مہران پارک کی حوالگی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔



کرکٹ میچ میں جیت کیلئے حکومت اور اپوزیشن پرجوش

| وقتِ اشاعت :  


حکومت اور اپوزیشن کے کرکٹ میچ کے حوالے سے گورنر ہاؤس لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض چوہان اور پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے ایک ساتھ پریس کانفرنس کی۔



جاتی امرا اراضی کیس:مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرنے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


لاہور کی ایک سول عدالت نے جاتی امرا کی 127 کنال اراضی کے کیس میں مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرنے کا حکم دیا ہے۔تعمیل کنندہ نے آج عدالت میں موقف اپنایا کہ اے سی رائیونڈ نے حقائق کے برعکس زمین کے انتقال منسوخ کیے۔ مریم نواز کی رہائش گاہ پر نوٹسز بھی وصول نہیں کیے جا رہے۔



اسٹیٹ بینک نے درآمدی ڈالر ادائیگیوں کی نگرانی سخت کر دی

| وقتِ اشاعت :  


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدی ڈالر ادائیگیوں کی نگرانی سخت کر دی ہے۔مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ 5 لاکھ ڈالر سے زائد درآمدی ادائیگی کی تفصیلات اسٹیٹ بینک کو جمع کروائی جائیں۔



ترین گروپ کے ایک اور ایم پی اے کا وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

| وقتِ اشاعت :  


جہانگیر ترین گروپ کے ایک اور  رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاس پہنچ گئے۔خرم لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ عثمان بزدار نے انہیں مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔