پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طالبات کے کوٹے میں اضافہ کر دیا گیا ہے، عثمان بزدار

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی اور وزیر صنعت حاجی محمد خان طور اتمن خیل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ بلوچستان ظہو راحمد بلیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پاکستان کے استحکام او رترقی کیلئے مل کر کام کرنے کا جذبہ قابل تحسین ہے اور انہوں نے پنجاب اور بلوچستان کو قریب لانے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔

ڈی سی آفس کوئٹہ کے عملے کا نامناسب رویہ وکلاء کا احتجاج، ریڈ زون میں دھرنا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کے عملے کی ناروا رویہ اور مبینہ رشوت مانگنے پر وکلاء کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد وکلاء نے واقعہ کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے گیٹ کے سامنے احتجاجاً دھرنا دیا، کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ترجمان حکومت بلوچستان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد وکلاء نے احتجاج ختم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں ایک وکیل کے موکل سے بینہ رشوت طلبی کی ویڈیو بنانے پر ڈپٹی کمشنر آفس کا عملہ اور وکلاء کے درمیان تلخ ہوگئی۔

لورالائی، گیس کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے لورالائی میں گیس لیکیج کے باعث دم گھنٹے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لورالائی کے علاقے دھوبی گھاٹ محلہ میں گیس لیکیج کے باعث جمال خان اور اس کی اہلیہ جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں انہیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

سیاستدان جناح کے دستخط کرعزت دو کا نعرہ کیوں نہیں لگاتے، نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب اسلم خان رئیسانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سب سیاستدان کہتے ہیں… ووٹ کو عزت دو، ووٹ پہ ڈاکہ پڑا، دھاندلی ہوئی، گو عمران گو… محمد علی جناح کے اقوال کا حوالہ دیتے ہوے ہوے نہیں تھکتے لیکن ان میں سے ایک بھی نہیں کہتا“ جناح کے دستخط کو عزت دو”کیونکہ دستخط میں محکوم بلوچوں اور دوسرے اقوام کے حقوق تسلیم کیے گئے ہیں۔

تعمیراتی کام میں مداخلت کیخلاف اپیکاکی جانب سے احتجاج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: ایپکانصیرآبادکے رہائشی اور کمرشل اراضی پر تعمیراتی کام کے دوران بااثرافرادکا تعمیراتی کام میں مداخلت واقعے کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدرداد محمد بلوچ کی قیادت میں کلرک برداری کا سندھ بلوچستان قومی شاہرہ پر احتجاج، ٹائرجلا کر ہرقسم کی ٹریفک کی آمدورفت کو معطل کردیا قبضہ مافیاء کے خلاف سخت نعرے بازی اسسٹنٹ کمشنر تحصیلداراور ڈی ایس پی کا ایپکاکے صوبائی صدر کے ساتھ مذاکرات۔

کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سرہ غر گئی کے مقام پر گیس لیکج کے باعث دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے۔

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہمارا مقصد ہے، سردار کمال بنگلزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق رکن قومی اسمبلی و ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما سردارکمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہمارا مقصد ہے اور اپنے حقوق سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہونگے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا اولین فرض ہے جس سے ہم غافل نہیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر گرینڈ جرگہ کے شرکاء کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وفاق کا بلوچستان کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاق کا بلوچستان کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے،صوبا ئی حکومت بے اختیار اوربیوروکریسی کے سامنے بے بس و لاچار ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم کے دورہ تربت پر صو بے کے وسائل کا بے دردی سے استعمال کیا گیا، وزیراعظم کے بلوچستان کو ترقی دینے ے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

طلباء تنظیم کسی بھی سیاسی جماعت کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، منظور کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر منظوراحمد کاکڑ نے کہاہے کہ طلباء تنظیم کسی بھی سیاسی جماعت کی مضبوطی اور فعالیت میں اہم کرداراداکررہی ہے،بلوچستان عوامی سٹوڈنٹس فیڈریشن طلباء وطالبات کی نمائندگی موثر انداز میں کریگی،بلوچستان حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے ان کے ٹیلنٹ دکھانے کے مواقع میسر ہوں۔

صوبے میں پیداواری شعبے کے استعداد کار کو بڑھانے پر توجہ دیاجائے گا، عبدالرحمان بزدار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمن بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں پیداواری شعبے کے استعداد کار کو بڑھانے اور اس میں عصر حاضر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اصلاحات اور پالیسی سازی کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس مد میں ڈونر ایجنسیوں اور وفاقی حکومت کی معاونت کو حکومت بلوچستان قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔