پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز تعینات

| وقتِ اشاعت :  


محکمہ داخلہ پنجاب نے جمعرات کی صبح بتایا کہ صوبے کی8 اضلاع میں رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز کے دستے 60 روز کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔



پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ گیا، بیرونی سرمایہ کاری میں کمی

| وقتِ اشاعت :  


وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔برآمدات، درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ تین ماہ میں ترسیلات زر 12.5فیصد اضافے سے 8ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔



چارٹر آف اکانومی کے ساتھ چارٹر آف نیشنل سیکیورٹی پر بھی بات ہونی چاہیے، معید یوسف

| وقتِ اشاعت :  


مشیر قومی سلامتی  معید یوسف کا کہنا ہے کہ چارٹر آف اکانومی کے ساتھ چارٹر آف نیشنل  سیکیورٹی پر بھی بات ہونی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ  ہمارا مشرقی ہمسایہ فیک نیوز سے دنیا بھرمیں ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہاہے ۔بھارت کا پاکستان کے خلاف فیک نیوز پرمبنی بیانیہ آشکار ہوچکاہے۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم حق بجانب بیانیہ اپنائیں۔؎انہوں نے  کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان کے بیانیے کو منفی انداز میں  پیش کیاجاتارہا ۔ہمیں موثر قومی بیانیے  کی تشکیل  کےلیے مختلف   متعلقہ  اداروں میں ہم آہنگی لانی ہوگی۔چارٹر آف اکانومی کے ساتھ چارٹر آف نیشنل  سیکیورٹی پر بھی بات ہونی چاہیے۔



پاکستان اپنی پراکسی داعش کے ذریعے افغانستان کے حالات خراب کر رہاہے ،ایران

| وقتِ اشاعت :  


تہران:  طالبان حکومت کے مستقبل کے حوالے سے ایران کی میزبانی میں چین، روس، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام پر زور دیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے افغانستان میں تمام قومیتوں اور طبقات کی نمائندوں پر مشتمل جامع حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس انعقاد کیا جس میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ بے بہ نفس نفیس جب کہ چین اور روسی ہم منصب ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔



جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا قانون غیر اسلامی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل کے دو روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں دینی مدارس اور جامعات سے متعلق سامنے آنے والے واقعات پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔



جسٹس قاضی فائز کی نشاندہی پر گرفتار پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ رہا

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈزون میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کالے شیشوں اورغیرقانونی نمبرپلیٹ والی مشکوک گاڑی کی نشاندہی کی تو گاڑی نے ان کاراستہ روک کربرابھلاکہا جبکہ پولیس کارروائی پرمعلوم ہوا کہ گاڑی میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ سوارتھے۔



کالعدم ٹی ایل پی کے مظاہرین سے جھڑپوں میں مزید 3 پولیس اہلکار شہید

| وقتِ اشاعت :  


 راولپنڈی: کالعدم تحریک لبیک کا مارچ مریدکے میں تین روزقیام کے بعد اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیاہے۔ مارچ میں ہزاروں کارکنان شریک ہیں جبکہ مریدکے سے آگے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔