انسداد دہشت گردی کی خصوصی نے آج ہوشاپ سے لاپتہ کیے گئے خاتون نورجان بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ دینے کے بجائے اسے پیر تک موخر کردیا ہے۔
Posts By: بیورو رپورٹ
زیر حراست خاتون نورجان بلوچ کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ، فیصلہ ہفتے کو سنایا جائے گا
تربت:ہوشاپ سے زیر حراست خاتون نورجان بلوچ کی کیس میں اہم پیش رفت، وکلاء کی ٹیم نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اپنے بحث و دلائل مکمل کرلیے، عدالت نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آج بروز ہفتہ مقرر کرلیا۔
ہوشاپ سے زیر حراست نورجان بلوچ کی رہائی کے لیے سی پیک شاہراہ M8 پر دھرنا چوتھے روز جاری
تربت:ہوشاپ سے زیر حراست نورجان بلوچ کی باحفاظت رہائی کے لیے سی پیک شاہراہ M8 پر دھرنا چوتھے روز جاری رہا، سابق صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی اور ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے ہوشاپ جاکر مظاہرین سے مزاکرات کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔
بلوچی زبان کی شاعرہ حبیبہ پیر جان کی جبری حراست کے خلاف مند اور تمپ میں احتجاج
تربت: بلوچی زبان کی شاعرہ حبیبہ پیر جان کی جبری حراست کے خلاف مند اور تمپ میں احتجاج۔ جمعرات کو مقامی لوگوں نے نظرآباد کی رہائشی بلوچی زبان کے شاعرہ حبیبہ پیرجان کی جبری گمشدگی پر مند اور تمپ جانے والی سڑک کو نظرآباد کے مقام پر بلاک کردیا
کراچی ، ایک اور بلوچ خاتون جبری طور پر لاپتہ
تربت:ایک اور بلوچ خاتون کو جبری طور پر اغوا کرنے کی اطلاعات۔بلوچ خاتون آرٹسٹ اور شاعرہ حبیبہ پیر جان جن کا تعلق ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے گاؤں نظرآباد سے ہے انہیں آج علی الصبح کراچی میں گھر سے اٹھایا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے ہوشاپ سے زیر حراست بلوچ خاتون نورجان کو انسداد دہشت گردی عدالت تربت میں پیش کردیا
سی ٹی ڈی نے ہوشاپ سے زیر حراست نورجان کو سنگین نوعیت کے الزامات لگاکر انسداد دہشت گردی عدالت تربت میں پیش کردیا، خاتون کا تمام الزامات سے انکار، وکلا کی ٹیم نے خاتون کو باعزت بری یا ضمانت کےلیے درخواست دائر کردی۔
لاپتہ نورجان کی بازیابی کے لیے ایم ایٹ سی پیک شاہراہ پر دھرنا دوسرے دن بھی جاری
تربت:لاپتہ نورجان کی بازیابی کے لیے ایم ایٹ سی پیک شاہراہ پر دھرنا دوسرے دن بھی جاری، مظاہرین نے شاہراہ پر خیمہ لگاکر خاتون کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
قلات میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے ،پرنس موسیٰ جان بلوچ
قلات : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نا ٰئب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے کہا ہے کہ قلات میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے بلدیا تی انتخابات میں قلات کے شہری جمعی بی این پی اور نیشنل پارٹی کے مشرکہ امیدواروں کو کامیاب بنائیں کلی رودینی وارڈ 3 ہمارا مشترکہ امیدوار میر سمیع اللہ رودینی ہونگے کارکنان ان کے لئے مہم کا آغاز کریںان خیالات کا اظہارِ انہوں نے کلی رودینی وارڈ 3 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر حلقہ کوہنگ کلی رودینی وارڈ 3 سے جمیعت علماہ اسلام کے امیدوار حافظ حمید اللہ اپنے ہی پارٹی کے امیدوار میر سمیع اللہ رودینی کے حق میں دستبردار ہوگیا۔
نیشنل پارٹی قوم اور وطن کا فکرو نظر یہ لیکر جدو جہد کر رہی ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ
تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی رہائش گاہ پر بلیدہ بٹ کے اہم شخصیات، بی این پی مینگل کے اہم سیاسی کارکنان عبدالباسط ولد کہدہ محمد عظیم، راشدحمل ولد حمل، نوربخش ولد غلام محمد، ناصر علی ولد غلام حیدر، ماجد اختر ولد محمداختر، کامران منیر ولد منیر احمد اور معروف سیاسی وسماجی کارکن قمبرامام ولد امام بخش سمیت دیگر سیاسی کارکنان نے نیشنل پارٹی کے سیاسی حکمت عملی اور اغراض و مقاصد سے اتفاق کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں اپنی شمولیت کااعلان کردیا، شمولیت کرنے والوں کی نمائندگی کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہاکہ ڈاکٹرمالک بلوچ ایک ایماندار، دیانتدار، مخلص سیاسی قائد ہیں۔
قلات شہر میں پانی کا فقدان ،علاقہ مکین حصول آب کیلئے سرگرداں
قلات: قلات کے علاقے کلی پس شہر میں پانی کی شدید قلت سے علاقہ مکین پانی کے حصول کے لیئے سرگردان ہو گئے ہیں شہری مہنگے داموں ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں پس شہر کے شہریوں نے علاقے کے عوامی نمائندوں سے واٹر سپلائی اسکیم منظور کر نے کا مطالبہ کر دیا۔