جی ٹی اے کے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کرنا افسوسناک ہے۔کوئٹہ بار ایسوسی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ۔ جنرل سیکریٹری کوئٹہ بار ایسوسی ایشن چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج 9 روز گزرنے کے بعد بھی ہمارے اساتذہ کرام بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ان کے جائز مطالبات ہیں۔

عالمی سطح پر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی کوششیں جاری ہیں، اسحاق ڈار

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ بین الاقوامی سطح پرجیو پالیٹکس ہورہی ہے، اورکوششیں کی جارہی ہیں کہ پاکستان ڈیفالت کرے،لگتا ہے پاکستان کو سری لنکابناکربات چیت کی جائےگی،آئی ایم ایف کی ہربات نہیں مان سکتے،پاکستان خودمختارملک ہے،ہم نےملکی مفادات کودیکھناہے۔

اپنی مرضی کے مطابق عالمی منڈی سے خام تیل کی خریداری پاکستان کا حق ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے روس سے خام تیل کی خریداری مذاکرات کے بعد عمل میں لائی گئی ، یہ پاکستانی معشیت کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ یہاں توانائی کے مسائل ہیں، پاکستان کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق عالمی منڈی سے خام تیل کی خریداری کے فیصلے کرے۔

 کوئٹہ کے بغیر بلوچستان کے35 اضلاع ،ڈسٹرکٹ کونسلز کے چیرمین اور وائس چیرمین کیلئے حلف برداری اور انتخابات 6 جولائی2023 کو ہونگے

Posted by & filed under اہم خبریں.

 شریف اللہ، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 35 اضلاع (سوائے کوئٹہ) کے ڈسٹرکٹ کونسلز کے چیرمین اور وائس چیرمین کیلئے حلف برداری اور انتخابات 6 جولائی2023 کو ہونگے

جی ڈی اے کی جانب سے گوادر یونیورسٹی کے پانچ ضرورت مند طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ دیدی گئی

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے گوادر یونیورسٹی کے پانچ ضرورت مند طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ فراہم کردی۔ اسکالرشپ کا چیک انچارج فنانشل ایڈ اینڈ اسکالرشپ یونیورسٹی آف گوادر شہک علی نے وصول کی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جی ڈی اے گوادر سے تعلق رکھنے والے پانچ ضرورت مند طلبہ و طالبات کی ڈگری مکمل ہونے تک سمسٹر فیس ادا کرتی رہیگی۔

کراچی کا میئر کون ہوگا؟ انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ کراچی کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کوپولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے جہاں تقریباً 303 منتخب افراد… Read more »

آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ سیاسی تعلقات کو تجارت کے ٹھوس روابط میں تبدیل کرنا ہدف قرار

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ سیاسی تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری کے ٹھوس روابط میں تبدیل کرنا ہمارا ہدف ہے، ترجیحی تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے ، توانائی، بینکاری، مالیاتی خدمات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ بات چیت کروں گا۔