جامعہ تربت کے ایل ایل بی بیج گریجوٹس کوقانونی پریکٹس شروع کرنے کالائسنس مل گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: جامعہ تربت نے اپنے تعلیمی سفر میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا جامعہ تربت کے ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کے پہلے بیچ کے گریجویٹس کو تمام قانونی تقاضوں کو پوراکرنے کے بعد بلوچستان بار کونسل کی جانب سے ماتحت عدالتوں میں باقاعدہ قانون کی پریکٹس شروع کرنے کے لیے لائسنس سے نوازاگیا۔ ان گریجویٹس نے گزشتہ دن بلوچستان ہائی کورٹ میں منعقدہ انرولمنٹ انٹرویو کے دورران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانوں کے شعبے میں اپنی پہچان بناکرایک باوقار پیشہ ورانہ کیریئرکاآغازکیا۔ اس موقع پر تربت سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے ان نئے لائرزنے قانون کے بارے میں اپنے گہری معلومات، تعمیری سوچ اورعلمی صلاحیتوں سے انٹرویو پینل کوبے حد متاثرکیا۔

جس شخص میں اللہ کا خوف ہے وہ کرپشن نہیں کرسکتا ،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

Posted by & filed under بلوچستان.

Justice Naeem Akhtar Afghan

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اخترافغان نے کہاہے کہ کرپشن کرنے والے لوگوں میں خدا کا خوف نہیں ہوگاجس کو اللہ کا خوف ہے وہ کرپشن نہیں کرسکتا، طویل مدتی فیصلوں نے صوبے میں شدت پسندی کو فروغ دیا جس سے اب قانون نافذ کرنے والے ادارے نبردآزما ہیںبلوچستان کے لوگ محب وطن ہیںبلوچستان میں لوگوں کا رجحان تعلیم کی طرف ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ پالیسی میکرز سے سوال ہے کہ سی پیک روڈ پر بحث سے متعلق پروگرام گوادر میںکیوں نہیں ہوا جو منصوبے کو مرکز ہے۔

بلوچستان میں مشرف نے آگ لگائی آج ہر بلعچ اس سے متاثر ہے ،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور: نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری جان محمد بلیدی صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری پھلیں بلوچ سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ مرکزی رہنما جسٹس شکیل احمد حاجی صالح بلوچ ، عبدالماک صالح فرہاد شعیب گہرام شریف حاجی محمد اکبر بلوچ نے بی این پی عوامی سے مستعفی ہونے والے یوسی پروم کے چیئرمن رسول جان ڈاکٹر اختر بلوچ محمد عالم بلوچ حاجی امید علی عبدالشکور کہدا محمد نعیم محمد امین محمد عوض سراج احمد عبدالراحمن ماسٹر عبدالواحد عزیز احمد یار جان وقار سامی کیلکور میراباد سے عبدالحق صوفی عبدالحمید ملا عبدالرزاق ودیگر سینکڑوں افراد کی گرینڈ شمولیتی پروگرام کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سماج میں سیاسی جماعت تنظیم کاری آسان کام نہیں ہے

آل پارٹیز کا جھالاوان میڈیکل کالج کی تعمیر میں تاخیر اور یونیورسٹی کی غیر فعالیت کیخلاف احتجاج کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا جھالاوان میڈیکل کالج کی تعمیر میں مزید تاخیر اور سکندر شہید یونیورسٹی کو فعال نہ کرنے کی صورت میں موثر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان، جھالاوان میڈیکل کالج سمیت تمام اعلی تعلیمی اداروں سے ہمارے نوجوانوں کا مستقبل وابستہ ہے حکومت نے دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا تو احتجاج کے تمام زرائع بروئے کار لائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ، تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا ایک اجلاس شہری ایکشن کمیٹی کے چئیرمین و نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

ٹرانسمیٹرانسٹالیشن سے 35لاکھ افراد پی ٹی وی فیملی کاحصہ بن جائینگے، سہیل علی خان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی خان پی ٹی وی سینٹرز دورے میں کوئٹہ پہنچے، کوئٹہ سینٹر کا دورہ اور پروڈکشن کے معیار کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ عارف نور بھی ہمراہ تھے۔ریجنل لینگویجز کے سب سے بڑے نیٹ ورک پی ٹی وی بولان کے پہلے ٹرانسمیٹر کا افتتاح ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی خان نے کردیا۔ جدید ٹرانسمیٹرانسٹالیشن سے بولان کی نشریات اب یو ایچ ایف عام انٹینا سے بھی دیکھی جاسکیں گے۔

اساتذہ دشمن پالیسیاںترک کی جائیں،بصورت احتجاج پرمجبور ہونگے، جی ٹی اے آئینی

Posted by & filed under بلوچستان.

پشین: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن (آئینی) ضلع پشین کے زیر اہتمام ایک مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ منعقد ہوا، جلسے سے صوبائی وائس چیئرمین عنایت اللہ خان داوی، ضلعی صدر قائم خان کاکڑ، سابق چیئرمین، دکی محمد عارف غرشین، جنرل سیکرٹری نعمت اللہ خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالکبیر ترین چیئرمین مولوی عبدالقدیم خلیل سران نے خطاب کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا سراج الحق کو ٹیلی فون ،خیریت دریافت کی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف نے اتوار کے روز جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق کو ٹیلی فون کیا ہے اوران کی خیریت معلوم کی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے وزیر اعظم سے بلوچستان پر خصوصی توجہ کی درخواست کر دی۔جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سراج الحق کے قافلے پر بلوچستان کے علاقے ژوب میں ہونے والے خود کش بم حملے کے بعد فون کیا اور ان کی خیریت معلوم کی۔

بلدیاتی مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات، 23 مئی کو پبلک نوٹس جاری کر دیا جائے گا، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 35 اضلاع (سوائے کوئٹہ) میں ڈسٹرکٹ کونسلز کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان، اقلیت) پر انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ملک میں انتشار پھیلا جارہا ہے دشمن کو روکنا ہوگا ،سردار یار محمد رند

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : رکن بلوچستان اسمبلی سابق صوبائی وزیر سینئر سیاست دان سردار یار محمد رند نے کہا کہ ملک میں جو انتشار پھیلایا جا رہا ہے اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ملک کے مفادات اور سیاست میں حب الوطنی کہیں بھی نظر نہیں آ رہی اگر ملک دشمن عناصر ان حالات میں کامیاب ہوتے ہیں تو اس کا مقصد ہے کہ ہم ملک اور قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے ملک میں افراتفری اور بحرانی کیفیت پیدا ہو ملک پہلے ہی معاشی اور دیگر بحرانوں سے دوچار ہے۔

ملک کو سوڈان جیسی صوتحال سے بچانے کیلئے قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ،سراج الحق

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  جماعت اسلامی کے مرکزی امیرو سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو سوڈان جیسی صورتحال سے بچانے کیلئے فوری طور پر قومی ڈائیلاگ شروع کئے جائیں کیونکہ حالات 70جیسے ہوچکے ہے حکمران عوام کے جان ومال میں ناکام ہوچکے ہیں اور مسائل کا حل ایک ہی دن میں ملک بھر میں صاف اور شفاف انتخابات میں ہے جس میں تاخیر نہ کی جائے اور حکومت مجھ پر خودکش حملے کی شفاف تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے