آڈیو لیکس تحقیقات: جوڈیشل کمیشن کا کارروائی پبلک کرنیکا اعلان

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کردیا۔ انکوائری کمیشن کا کہنا تھا کہ کوئی حساس معاملہ سامنے آیا تو ان کیمرا کارروائی کی درخواست کا جائزہ لیں گے۔ کمیشن نے وفاقی حکومت کو ای میل ایڈریس اور تمام مواد فراہم کرنے کا حکم دیدیا، آئندہ سماعت ہفتہ کو ہوگی

وزیراعظم آج کوئٹہ پہنچیں گے بلوچستان حکومت کا واجبات کی ادائیگی کیلئے سخت موقف بنانے کا فیصلہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ کوئٹہ ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا پی پی ایل کے واجبات سے متعلق سخت موقف اپنانے کا فیصلہ ۔واضح رہے کہ وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیںگے دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلباء پر تشدد قابل مذمت ہے ،بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ +اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پنجاب یونیورسٹی لاہور میں بلوچ طلباء اور جماعت اسلامی کے طلباء ونگ کے مابین جھگڑے میں بلوچ طلباء کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی اکثر بلوچ طلباء پر اس مذکورہ طلباء ونگ کی جانب سے حملے کئے جاتے رہے ہیں تاکہ طلباء پر تعلیم کے حصول کا راستہ روکا جا سکے بلوچ طلباء پر تشدد کے تسلسل کے ساتھ واقعات قابل مذمت ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہوئے ایسا لگتا ہے کہ اب سازش کے تحت بلوچستان کے طلباء کو درس و تدریس سے روکنے کی ٹاسک ان دی گئی ہے طلباء کو زروکوب کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ بلوچ طلباء پر علم کے دروازے بند کئے جائیں بی این پی نے ہمیشہ روداری ، صبر و تحمل ، باہمی اتفاق کا طلباء و درس دیا ہے۔

بلوچ وطن پارٹی کی جانب سے لمہ شہید شیر زال بلوچ کی تیرویں برسی منائی گئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچ وطن پارٹی کی جانب سے لمہ شہید شیر زال بلوچ کی تیرویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس سلسلے میں تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت بزرگ بلوچ قوم پرست رہنمااور بلوچ پیپلز گانگریس کے صدر ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی نے کی مقررین نے شہید شیر زال بلوچ کی بلوچ قومی تحریک میں جدو جہد کے حوالے سے ان کے کردار پر روشنی ڈالی اورخراج عقیدت پیش کیا۔

بلوچستان کا امن پاکستان کا امن ہے ملکر چیلنجز کا مقابلہ کرینگے ،مسلم لیگ اتحاد کا نفرنس

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت اتحاد کانفرنس سے سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ متحد ہوکر کریں گے۔ بلوچستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔ حالیہ دونوں ملک میں ہونیوالے واقعات افسوس ناک ہیں۔سازش کے تحت عوام اور فوج کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ملک میں عدم استحکام سے ہم سب کا نقصان ہوگا۔اتحاد وقت کی ضرورت ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔بلوچستان کے قبائلی عمائدین اور رہنماؤں نے کوئٹہ میں جمع ہوکر اتحاد کا پیغام دے دیا ہے۔

پاک ایران سرحد کے قریب ایرانی فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے، فرح عظیم شاہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے پاک ایران بارڈر کے قریب ساراوان سٹی میں چھ ایرانی بارڈر گارڈز کی دہشت گرد حملے میں شہادت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی پر زور مذمت کی ہے دہشت گردوں کی اس طرح کی کاروائی کا مقصد پاکستان ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلباء پرطلباء تنظیم کے مسلح افراد کاحملہ قابل مذمت ہے،کوئٹہ بار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے جاری ایک بیان میں پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلباء پر ایک طلبہ تنظیم کے مسلح افراد کی جانب سے حملہ طلباکو زخمی کرنے اور لاہور پولیس کی جانب سے ملزمان کی پشت پناہی اور بلوچ طلباکی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے اور منظم سازش کے تحت بلوچ اور بلوچستان کے طلباکو پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔