بلوچستان سے دراندازی،مسلح افراد کے حملے میں 6ایرانی اہلکار ہلاک

Posted by & filed under بلوچستان.

چاغی: پاکستان کے صوبے بلوچستان سے ایران میں مبینہ طور پر در اندازی کی کوشش کی گئی ہے۔ اس دوران جھڑپ میں ایرانی فورسز کے چھ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ایران کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان میں ہوئی ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ… Read more »

منگچر، ایک سال سے لاپتہ شاہان بلوچ اورکفایت اللہ نیچارکی بازیابی کیلئے کوئٹہ کراچی شاہراہ پردھرنا

Posted by & filed under بلوچستان.

نگچر: کورکی منگچر سے ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے شاہان بلوچ عرف شاہجہاں اور کفایت اللہ نیچاری کے لواحقین ان کی بازیاب کرنے کے لیے جوہان کراس بازار میں قومی شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دیے ہوئے ہیں دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں منگچر کے علاقہ کورکی کلی آدم زئی سے ایک سال قبل اغوا ہونے والے شاہان بلوچ عرف شاہجہان اور منگچر جوہان کراس منگچر سے اغوا کفایت اللہ نیچاری کیلواحقین(خواتین) نے آج علی الصبح جوہان کراس بازار میں دھرنا دیکر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردیئے ہیں۔

برازیل میں آنجہانی فٹبالر پیلے کا عظیم الشان مقبرہ تیار

Posted by & filed under مزید خبریں.

برازیل کو فٹبال کا عالمی چیمپئین بنوانے والے پیلے کے انتقال کے پانچ ماہ سے زائد عرصے کے بعد انکا عظیم الشان مقبرہ تیار کرلیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عظیم فٹبالر کا مقبرہ سائوپائولو میں انکے پسندیدہ کلب سانتوس کے اسٹیڈیم سے ایک کلومیٹر دور ہے، پیلے تاریخی مقام کے فرسٹ… Read more »

بی ایس ایف کا لاہور امرتسر بارڈر پر تین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

Posted by & filed under اہم خبریں.

لاہور: بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے گزشتہ دو روز کے دوران لاہور/ امرتسر انٹرنیشنل بارڈر پر مبینہ طور پر تین ڈرون مار گرانے اور ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فوجی تنصیبات پر حملہ بھارت کے مقاصد میں شامل ہے،وزیردفاع

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پرحملہ بھارت کے مقاصد میں شامل ہے، آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے۔9مئی کا حملہ پاکستان کی سالمیت اور وجود پر تھا۔ سیالکوٹ میں پاک فوج سے اظہاریکجہتی ریلی سے خطاب میں پاکستانی عوام اپنی افواج سے محبت کرتے ہیں مگر پی… Read more »

جامعات سے متعلق ایکشن پلان تشکیل دے دیا ہے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان پبلک سیکٹر کی تمام یونیورسٹیز کے مالی، انتظامی اور تدریسی مسائل کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے آل وائس چانسلرز کانفرنس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے. اب تیار شدہ ایکشن پلان مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، مزید سفارشات، تجاویز اور آراء لینی ہوگی اور آخری مرحلے میں ہم سب کی کاوشوں سے تیار کیا گیا ایکشن پلان کے اطلاق کا ہے جس کیلئے ہمیں وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو اعتماد میں لے کر کوششیں کرنی ہیں.

بلوچستان اسمبلی اجلاس ، نصیر آباد یو نیورسٹی کیلئے عملی اقدامات کی قرار دار منظور ، اراکین کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں لسبیلہ یو نیورسٹی کیمپس کو علیحد ہ یو نیورسٹی آف نصیر آباد کا درجہ دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی قرارداد منظور کرلی گئی جبکہ رخشان یونیورسٹی خاران کے قیام سے متعلق منظور کی گئی قرار داد پر عملدآمد سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پیش کردیا گیا ۔ ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی کے رکن اسمبلی ثناء اللہ بلوچ نے اپنے توجہ دلاو نوٹس پیش کرتے ہوئے وزیر تعلیم کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب مبذول کراتے ہوئے دریافت کیا کہ رخشان ڈویژن میں تعلیمی زبوں حالی، اعلیٰ تعلیمی اداروں سے محرومی کو ختم کرنے کے لئے حکومت نے اب تک کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔

ٹیسٹنگ سروسز کیلئے اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر کی گئی ہے، عبدالرؤف بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی : صوبائی سیکرٹری سکول ایجوکیش عبدالرؤف بلوچ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے ضلع نوشکی کے امیدواروں کے منعقدہ ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نوشکی خرم خالد رودینی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم بلوچ، ضلعی ایجوکیشن آفیسر نوشکی محمد علی بادینی، اسٹاف آفیسر سیکرٹری سکول… Read more »