سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے اہم منصوبہ ہے،عاصم سلیم

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد ; پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے چینی سفیر کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔

ترقی وخوشحالی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ملک و صوبے کی پائیدار ترقی وخوشحالی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے۔ اس ضمن میں قومی شاہراہوں کی توسیع اور تعمیر کیلئے لورالائی سے سینکڑوں کلومیٹر پیدل مارچ کرکے کوئٹہ تشریف لانے پر لورالائی کے نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ گورنر یاسین زئی نے توقع ظاہر کی کہ موجودہ حکومت بہت جلد لورالائی کے عوامی مطالبات پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

مسلم لیگ (ن) بلو چستان میں جلد ور کر کنونشن منعقد کر ے گی،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکر ٹری و سا بق اسپیکر جمال شاہ کا کڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلو چستان جلد ہی صو بے بھر کے ورکروں کا ور کر کنونشن منعقد کر ے گی جس میں پارٹی کی مر کزی قیادت شر کت کر کے ورکرو ں سے خطا ب کر ے گی۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے جاری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دو سرا گھر ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی نئی لہر آنے کے باوجود بلوچستان، کورونا ٹیسٹ کٹس کی کمی کا شکار ہوگیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ملک میں کورونا وائرس کی نئی لہر آنے کے باوجود بلوچستان کورونا ٹیسٹ کٹس کی کمی کا شکار ہوگیا،کورونا ٹیسٹ کٹس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں کورونا کے ٹیسٹ کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں دوروز کے دوران کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوسکا۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بلوچستان میں پچھلے چند روز سے کورونا ٹیسٹ کرنے والی کٹس کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے کٹس میں نمایاں کمی ہو ئی ہے۔

بلوچستان فنانشل مینجمنٹ ایکٹ متعارف کرنے والا پہلا صوبہ ہے،امیرمحمدترین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی وکلاء ونگ کے مرکزی صدر امیر محمد ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان فنانشل مینجمنٹ ایکٹ متعارف کرنے والا پہلا صوبہ ہے، حزب اختلاف نے بدنیتی اور بلیک میلنگ کے لئے پی ایس ڈی پی کے حوالے سے غیر ضروری قانونی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کیا ہے وہ حکومت کو دباؤ میں لا کر پی ایس ڈی پی میں من پسند اسکیمات ڈلوانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

بلوچستان کے معصوم ومظلوم عوام کی آوازسننے والاکوئی نہیں، مولاناعبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ۱ میرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے معصوم ومظلوم عوام کی آوازسننے والاکوئی نہیں عوام کو ان کی حالت پر چھوڑ دیاگیا ہے بے روزگاری،مہنگائی اور ناخواندگی عروج پر ہے جماعت اسلامی سودی نظام،مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف مہم جاری رکھے گی صوبے میں معیشت،صنعت وزراعت تباہ ہوگئی ہے ہر طرف مایوسی،احساس محرومی اور پریشانی کا دور دورہ ہے۔

پی ڈی ایم اپنے ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہوئی ہے، پی ٹی آئی کوئٹہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے اپنے ذاتی مفادات کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں، ان جماعتوں کی سیاست ختم ہوگئی ہے اب صرف عمران خان کی قیادت میں ہمارے کارکن ان کے مقاصد ناکام بنا کر رہیں گے، ایاز صادق کا بیانیہ قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے نائب صدر سید ظہور آغا، نجیب بڑیچ ودیگر نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بلوچستان میں اہم معاشی مواقعات موجود ہیں،فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان صوبے میں غربت کے خاتمے،مقامی افراد کو ملازمت کے مواقع کی فراہمی، آمدن کے ذرائع پیدا کرنے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کی غرض سے معاشی نمو کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے۔

برطرف اساتذہ کیچ کا بھوک ہڑتالی کیمپ12 ویں روز بھی جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: برطرف اساتذہ کیچ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال 12روز بھی جاری رہا، کیمپ میں بیٹھے مرد و خواتین اساتذہ کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں، سردی کے باعث اساتذہ اور ان کے بچے بیمار ہو کر ہسپتال میں داخل کرادیئے گئے ہیں۔ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کیچ کے صدر اکبر علی اکبر، حاجی حبیب الرحمن و دیگر نے جمعہ کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کیچ کے ایک سو 14اساتذہ پچھلے سال سے برطرف ہیں۔

بلوچستان یونیورسٹی میں نا انصافی کے خلاف تحریک چلائیں گے، زبیر بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے چیرمین زبیر بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ظلم و نا انصافی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں روزانہ کی بنیاد پہ مختلف لوگوں کو لا کر یونیورسٹی میں طلباء کو ان کے حقوق سے بزور دستبردار ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے طالبات اور نئے ہونے والے داخلوں کے اسٹوڈنٹس کو ہاسٹل میں رہائش نہیں دی جارہی ہے۔