سردار اختر مینگل کی کوئٹہ میں عوامی رابطہ مہم،قومی حقوق کیلئے جد وجہد تیز کرینگے، سربراہ بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل‘ سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ‘ نائب صدر پرنس آغا موسیٰ جان‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی‘ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری‘ جاوید بلوچ‘ ضلعی صدر احمد نواز بلوچ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز‘ ملک محی الدین لہڑی‘لقمان کاکڑ‘ طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ‘ یونس بلوچ‘ چوہدری زبیر‘ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی۔

لاپتہ افراد کیسز کی سماعت ایک کے بازیاب ہونے کی تصدیق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم وفاقی حکومت کے کمیشن کی کوئٹہ میں تیسرے روز کی سماعت مکمل بارہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے سماعت کے دوران ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ د اخلہ بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن نے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں تیسرے روز بھی لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس فضل الرحمن کررہے ہیں۔

بی آر سیز کی معیاری نظام تعلیم کو تباہی سے بچایا جائے،وطن ٹیچرز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلوچستان بھر کے ریذیڈنشل کالجز کے تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف کے مسائل کو حل کرکے بی آر سیز کی معیاری نظام تعلیم کو تباہی سے بچایا جائے ان خیالات کا اظہار وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان ضلع کیچ کے صدر مفتی سعیداحمد،سیکرٹری جنرل صالح بلوچ،چیف آرگنائزر میراللہ بخش،نائب صدر جلیل گچکی، سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالرؤ ف،ڈپٹی آرگنائزر محمد عارف اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان مین کیا ہے۔

خضدار،تندور مالکان نے روٹی کا وزن کم کر دیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: تندور مالکان کا 160 گرام روٹی 20 میں فروخت- خضدار انتظامیہ سے کئے گئے معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے تندور مالکان نے 180 گرام سے کم کرکے 160گرام کردیئے ذرائع کے مطابق تندور ایسوسی ایشن کے بجائے غیر متعلقہ شخص سے انتظامیہ نے مذکرات کی تھی جن کا تندور ایسوسی ایشن سے دور کا بھی واسطہ نہیں تاہم وہ تندور سے منسلک ایک مخصوص زبان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انہوں نے خود کو انتظامیہ کے سامنے تندور رہنما ظاہر کیاتھا۔

گرفتار کسانوں کو رہا کیا جائے،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ، سیکرٹری اطلا عات سردار سربلند خان جوگیزئی، نائب صدر شیخ بلال مندوخیل، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شریف خلجی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سردار ثناء اللہ ابابکی،حاجی خان محمد بڑیچ، انور بنگلزئی،ملک زیشان حسین نے لا ہو ر میں پرامن احتجاج کرنے والے کسانوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا۔

کچھ لوگ قبائلی نظام کیخلاف سازش کررہے ہیں،رئیس رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نوابزادہ میر رئیس خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنی مرضی کا نظام لانے کیلئے قبائلی نظام کیخلاف سازش کررہے ہیں،صوبے کی روایات عوام کے حقوق‘ سرزمین کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزسراوان ہاؤس کوئٹہ میں غلط انجیکشن لگنے سے بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملہ پر پیدا ہونے والے تنازعہ کے تصفیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مریضوں کے علاج و معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں،ڈاکٹر نوراللہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرنوراللہ موسیٰ خیل نے منگل کے روزہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کامعائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اورانہیں درپیش مسائل ومشکلات دریافت کی۔گزشتہ روز ایم ایس فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔

گستاخانہ خاکے کسی صورت قبول نہیں،جمال شاہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شا ہ کاکڑ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی حضرت محمد ﷺ نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک محترم شخصیت ہیں فرانس کے صدر کی سرپرستی میں توہین آمیز خاکو ں کی اشاعت نا قابل برداشت عمل ہے، یہ بات انہوں نے یہا ں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی۔

اسٹیبلشمنٹ پس پردہ رہ کر حکمرا نی کر رہا ہے،علی احمد کرد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پچھلے 72سالوں سے اسٹیلبشمنٹ نے جس طرح کھلم کھلا مارشلائی حکومتوں اور اب کافی عرصے سے پس پردہ رہ کر جس طرح حکمرانی کررہے ہیں اس کا بھیانک نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے،آج عوام تو موجود ہیں مگر ان کی روح زخمی ہے آئین قانون اور عدالتیں موجود ہیں۔

ضلع لسبیلہ میں بجلی کی کمی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، فضیل اصغر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر سے کراچی الیکٹرک (K-electic) کے اعلیٰ سطحی وفد نے ہمایوں صغیر کی قیادت میں لسبیلہ میں بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کے حوالے سے اہم ملاقات کی، اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور دنیش کمار اور سابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی نے خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں سیکرٹری توانائی عبدالصبور کاکڑ بھی موجود تھے۔