کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے فورسز کی بلوچستان میں ظلم و جبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت، فورسز اورڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے بلوچستان میں فورسز کی کارروائی اور فرزندوں کے اغواء کا سلسلہ عروج پر ہے گزشتہ روز فورسز نے چمالنگ،کوہلوکاہان اور گرد نواع کے کئی علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائی سے سول آبادیوں کو نشانہ بنایا جس سے کئی
Posts By: نیوز ایجنسی
وقت آنے پر ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کو بھارت کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کو بھارت کی حمایت حاصل ہے، پاکستان کی دفاعی صلاحیت انتہائی مضبوط ہے، نیوکلیئر آپشن محض دکھانے کیلئے نہیں، دعا کریں ایسا وقت نہ آئے کہ ہمیں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنا پڑیں، تحریک طالبان پاکستان کو بھارتی مدد کے شواہد عالمی فورم پر دکھائے ہیں۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے
بلوچستان،غیر ملکی تیل و گیس کمپنی سرمایہ کاری سے گریزاں
اسلام آباد : بلوچستان میں غیر ملکی آئل اینڈ گیس کمپنیوں کی سرمایہ کاری ختم ہو گئی ہے گزشتہ تین سالوں کے دوران صوبے میں کسی غیر ملکی کمپنی نے تیل و گیس کی تلاش کا لائسنس حاصل کیا نہ ہی کوئی سرمایہ کاری کی ہے ۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تین سالوں کے دوران بلوچستان میں 19 کمپنیوں نے تیل و گیس کی تلاش کے لئے بلاکس لیز پر لئے ہیں
ایف سی نے اپنے معاہدے سے انحراف کر کے رقص وگانے کی محفلیں سجائی جمعیت
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی اور کابینہ کے دیگر تمام اراکین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایف سی اور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز طویل مذاکرات کی صورت میں طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے اپنے امیج کھودی ہے انہوں نے کہا کہ معاہدے اور وعدوں کی خلاف ورزی اور انحراف منافقین کی نشانیاں ہیں رات پروگرام ہم تہہ نہیں کرسکتے تھے
خان قلات سے ملاقات کیلئے وزراء وفد لندن روانہ نہیں ہوسکا
کوئٹہ : خان آف قلات سے ملاقات کے لئے صوبائی وزراء پر مشتمل وفد لندن روانہ نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق خان آف قلات میر سلمان داؤ د سے ملاقات کے لئے بلوچستان کی مخلوط حکومت میں شامل بعض صوبائی وزراء ان سے ملاقات کے لئے لندن جانے کا پروگرام بنارہے تھے تاہم فی الحال پروگرام ملتوی ہوگیا ہے
فوج کیخلاف نہیں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے آمروں کیخلاف ہیں پی پی بلوچستان
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری فوج کیخلاف نہیں بلکہ ان جرنیلوں اور قوتوں کیخلاف ہیں جو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو مدنظر رکھ کر ان کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کی ہے
گوادر سے بلوچوں کواپنے ہی زمینوں سے بیدخل کیا جا رہا ہے قبول نہیں بی این پی
کوئٹہ: حکمرانوں کی جانب سے گوادر میں ہزاروں سالوں سے آباد غیور بلوچوں کو سیٹلمنٹ کے نام پر اپنے ہی زمینوں سے بے دخل کرنے کی پالیسی کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائیگا حکمران بلوچوں کی جدی پشتی زمینوں پر قبضہ کرنے کی پالیسیاں بنا چکے ہیں ساحل بلوچ میں حکمرانوں کے ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے
وفاق کی جانب سے گوادر کا شغر روٹ کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص نہ کرنا باعث حیرت ہے مولانا واسع
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمولاناعبدالواسع نے وفاقی حکومت کی جانب سے گوادرکاشغرروٹ کے لئے رواں سال وفاقی بجٹ میں فنڈزمختص نہ کرنے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک بند کرے ورنہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک بارپھراحتجاج شروع کریگی
عوام جلد خوشخبری سنیں گے خان آف قلات سے رابطے میں ہو رواں ماہ ملاقات کیلئے لند جا رہا ہوں نواب ثناء زہری
کوئٹہ : مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان کا مستقبل خوشحال روشن ہے۔ بلوچستان کے عوام کی قسمت میں خوشحالی اور امن لکھی گئی ہے وہ انہیں ملکر ہی رہے گی۔صوبے میں احساس محرومی اور غربت بے روزگاری اور پسماندگی کے خاتمہ کے لئے بڑے پیمانے پر منصوبے شروع کررکھے ہیں
اللہ کے نام پر بنے ہوئے ملک کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے جنرل ناصر جنجوعہ
کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ جو لوگ ملک سے بھاگ کر چلے گئے اور اب ڈالرز اور پاؤنڈز میں کھیل رہے ہیں وہ معصوم نوجوانوں کو آزادی کے نام پر لڑوا رہے ہیں عوام اس عیاش اور ذہنی پستی کا شکار دشمن کو پہچانیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا