خضدار : صابر حسین قلندرانی چیئرمین آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن قلات ڈویڑن ضلعی صدر منظور احمد نوشاد جنرل سیکریٹری محمد اسلم زہری ثناء اللہ جام نائب صدر ایپکا خضدار ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد مراد گزوزئی نور احمد مینگل پریس سیکریٹری ایپکا خضدار جونیئر نائب صدر ایپکا جاوید احمد باجوئی جونیئر نائب صدر نصیر احمد قمبرانی پریس سیکریٹری محمد الیاس موسیانی نے خضدار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موضع تیغ میں انیس سو بیانوے میں حکومت بلوچستان نے ریونیو ڈپارٹمنٹ کے توسط سے ستاون ہیکڑ کلرکس ہاؤسنگ اسکیم کے لیئے باقائدہ الاٹ کیا جس کی باقائدہ کھتونی بھی حاصل کی گئی۔
Posts By: نمائندہ آزادی
بسیمہ خضدار شاہراہ کے متاثرین کی معاوضہ دیئے بغیربیدخلی قبول نہیں ، آل پارٹیز
خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن خضدار کے چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ نے کونسل ممبران یونس گنگو، عبدالحمید کھیازئی اور شیر احمد قمبرانی کے ہمراہ شمالی کانک کا دورہ کیا اور بسیمہ تا خضدار N-30 کے متاثرین سے ملاقات کی۔اس موقع پر متاثرین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نوٹس دی گئی ہے کہ اپنے رہائشی مکانات خالی کردو یہاں سے روڈ بنے گا۔۔شمالی کانک میں زیادہ تر لوگ مزدور پیشہ ہیں اور انہوں نے بڑی مشکلوں سے زمین خرید کر اپنے بچوں کو چھت فراہم کی ہے۔گوکہ ہمیں معاوضہ دینے کی یقین دھانی کرائی گئی ہے۔
ایرانی حکومت کا عوام کو مفت تیل دینے کا اعلان
زاہدان : وزراء کی کونسل کے آج کے اجلاس میں، حکومت کے ارکان نے ایندھن کے کارڈ ہولڈرز کو ایندھن کے معاوضے کا کوٹہ دینے پر اتفاق کیا تاکہ ذہین ایندھن کے نظام تک رسائی کی کمی کی مدت کے دوران ہونے والے اخراجات کی تلافی کی جا سکے۔ اس کے مطابق، مختلف استعمال والی گاڑیوں کی مختلف اقسام کے لیے معاوضے کا کوٹہ درج ذیل ہے۔
اب ٹھپہ مارکمپنی کو چلنے نہیں دینگے ،جسے عوام ووٹ دیگی وہی نمائندہ ہو گا ،ڈاکٹر مالک بلوچ
حب: سابق وزیر اعلی بلو چستان نیشنل پا رٹی کے مرکز ی صدر ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے کہا ہے کہ بلو چستان ایک کھٹن دور سے گزر رہا ہے اس مرتبہ ٹھپہ مار کمپنی کو چلنے نہیں دیں گے اب انھیں عوام کی رائے کو ہی مانناپڑے گا جس کو عوام ووٹ دے گی وہی عوام کا نما ئند ہ ہوگا ملک میں مہنگا ئی ،بے روزگاری اور لا قانو نیت عام ہو چکی ہے، جب سے یہ ملک بنا ہے لسبیلہ میں وہی چہرے حکمرانی کررہے ہیں ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے حب اور ساکر ان میں شمو لیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر حب کے علا قے جام کا لو نی اورساکران سے مختلف قبا ئل کے لو گو ں نے نیشنل پا رٹی میں شمو لیت کا اعلان کیا شمو لیتی اجتماعات سے ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے خطاب کرتے کہا کہ بلو چستان میں راتوں رات ٹھپے لگتے ہیں۔
وڈھ،تیز رفتار کو چ کو حا دثہ 3مسافر جاں بحق 10زخمی
خضدار : خضدار،کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافرتیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پل ٹکرا کر گہری کائی میں جا گری ،تین مسافرموقع پر جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے ۔
کراچی ، لیمارکیٹ میں قائم قدیم ٹھٹھہ بس اڈہ ختم، افغان مارکیٹ بنانے کی تیاریاں،عوامی محاذ کا شدید احتجاج
کراچی : پیپلز پارٹی کی حکومت نے لیاری کے عوام کو ایک متنازعہ منصوبہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ لیاری کے علاقے لیمارکیٹ کے مقام پر قائم قدیم، ٹھٹھہ بس اڈہ کا خاتمہ کیا گیا۔ اس کی جگہ الیویشن آف نیو لائٹ ہاؤس کے نام پر ایک نئی مارکیٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ یہ منصوبہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ہے۔ جس کا مقصد ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر قائم لنڈا بازار (لائٹ ہاؤس) کو متبادل مارکیٹ فراہم کرنا ہے۔
اوتھل،ترقیاتی منصوبے میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
اوتھل: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی زیر نگرانی تعمیراتی کاموں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف،لیویز چیک پوسٹ دبئی مسجد،لیویز چیک پوسٹ وایارہ اور لیویز لائن کی عمارت کی تعمیر کے لئے آنے والے کروڑوں روپے کرپشن کی نذر ہوگئے ،گزشتہ کئی سالوں سے مذکورہ عمارتیں مکمل نہ ہوسکیں۔
حب میں بم دھماکہ آواران کے کا روباری شخصیت جاں بحق ،دو زخمی
حب: حب شہرکے قریب قومی شاہراہ پر گاڑی میں بم دھماکہ ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا.پولیس کے مطابق پیر کی شب حب کے قریب قومی شاہراہ پر ویگو گاڑی میں بم دھماکے کے نتیجے میں کاروباری شخصیت و ٹھیکیدار حاجی اکرم ساجدی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
خضدار سیاسی جماعتوں کا اجلاس احتجاجی مہم کا جائزہ لیا گیا
خضدار: پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام نیشنل پارٹی مسلم لیگ ن کے ضلعی قائدین کا نمائندہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مہنگائی عوام دشمن حکومتی پالیسیوں اور ضلع خضدار میں انتظامیہ و دیگر محکموں کے عوام سے ناروا رویہ اور ناقص کارکردگی کے خلاف ایجنڈاز پر تفصیلی غوروخوض کرکے سخت حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خضدار، لیویز فورس کی اسمگلرز کے خلاف کارروائی، دو بین الصوبائی اسمگلرز گرفتار
خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار کے احکامات کی روشنی میں لیویز فورس خضدار نے بین الصوبائی اسمگلرز کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،زاوہ چیک پوسٹ نے 23کلوگرام چرس پکڑ کر دو بین الصوبائی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر)بشیراحمد بڑیچ کے احکامات پر لیویز فورس خضدار کا منشیات جیسے لعنت کے خلاف مؤثر کاروائی جاری۔