کوئٹہ: پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی کمیشن کا تین روزہ اجلاس زاہدان میں اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستانی وفد واپس پاکستان پہنچ گیا۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے گئے۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under بلوچستان.
کوئٹہ: پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی کمیشن کا تین روزہ اجلاس زاہدان میں اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستانی وفد واپس پاکستان پہنچ گیا۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے گئے۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under بلوچستان.
کوئٹہ: الیکشن ٹربیونل بلوچستان نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے حلقے پر ووٹوں کی نادرا سے بائیو میٹرک تصدیق کرانے کا حکم دے دیاجبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کردی۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under بلوچستان.
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرپشن کی اب مزید گنجائش نہیں،احتساب کا عمل تب مفید ہوتا ہے جب غلطی کو ابتدا میں ہی روک لیا جائے۔ ہماری پالیسیوں پر کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کا انحصار ہے، ہمارے منصب کا تقاضا ہے کہ غلط کام کو انکار کریں، ذاتی مفادات کے بجائے مفادات عامہ کے فیصلے کرنا ہوں گے، گزشتہ 15 سال میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر جو تباہی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔وسائل کے باوجود پاکستان کا دوسرے ملکوں سے امداد لینا خود کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
کوئٹہ: نیب بلوچستان نے میگا کرپشن کیس میں برآمد ہونے والے 46,25,75,736روپے کا چیک بلوچستان حکومت کے سپرد کردیا ڈی جی نیب بلوچستان عابد جاوید نے چیک وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے سپرد کیا ۔مذکورہ رقم سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو اور مشتاق رئیسانی کے کرپشن اسکینڈل میں برآمد کی گئی تھی۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
کوئٹہ: فرنٹئیرکور بلوچستان نے ژوب اور سبی میں دہشتگردی کے منصوبے ناکام بناکر بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under بلوچستان.
کوئٹہ : صوبائی وزراء نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بلوچستان میں قحط سالی سے متعلق ویڈیوز میں کوئی صداقت نہیں صوبائی حکومت نے متاثرہ اضلاع کیلئے 5 ارب روپے مختص کردیئے ہیں ۔ صوبے کے گیارہ اضلاع میں 50 ہزار لوگ متاثر ہیں ۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under بلوچستان.
کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں میں حقوق نہ ملنے کے تاثر پر شرمندگی ہے یہاں کے لوگوں کو اتنے ہی حقوق حاصل ہیں جتنے ملک کے کسی بھی دوسرے صوبے کے لوگوں کو۔ ملک کی اعلیٰ عدلیہ صوبے کے عوام کے حقوق کی محافظ ہے۔ کیا وجہ ہے کہ بلوچستان میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس باقی صوبوں سے آتے ہیں۔ بلوچستان میں باقی صوبوں کی طرح خود مختاری رائج اور سیلف گورننس کا حقیقی تاثر بننا چاہیے۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under پاکستان.
کوئٹہ: سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ورکس اینڈ ہاؤسنگ کے چیئرمین سینیٹر کبیراحمد محمد شہی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غربت، بے روزگاری، امن و امان سے بڑھ کر زیادہ مسئلہ خشک سالی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی ہے جہاں بلوچستان پہلے سے کم ترقی یافتہ اور مسائل سے دوچار ہے اب بارشیں نہ ہونے سے زیرزمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے گرنا مستقبل میں کافی مشکلات پیدا کرے گا۔ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under پاکستان.
کوئٹہ: ایرانی شہر زاہدان میں پاک ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کا بائیس واں اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی اور سیکورٹی مفادات کے حصول دونوں ملکوں کی اہم ترجیح ہے۔
Posted by اسٹاف رپورٹر & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
کوئٹہ: کوئٹہ میں داماد نے گھریلو تنازع پر سسر کوڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کیچی بیگ کی حدود کلی کمالو میں قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں امیر محمد نے مبینہ طور پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر سسر تاج محمد ولد گل باران ساسولی کو ڈنڈوں کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔