وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، ٹیکس کی شرح بڑھانا ہوگی، مزید تبدیلی لا رہے ہیں اور جو خلا ہیں ان کو پر کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، ٹیکس کی شرح بڑھانا ہوگی، مزید تبدیلی لا رہے ہیں اور جو خلا ہیں ان کو پر کر رہے ہیں۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو مات ہوئی۔ قوم نہ صرف یوم آزادی کا جشن بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منا رہی ہے۔
قومی اسمبلی نے روٹین کا ایجنڈا معطل کرکے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024منظور کرلیا جس کے تحت مسلح افواج یا سول آرمڈ فورسز کسی بھی شخص کو حفاظتی حراست میں رکھنے کی مجاز ہوں گی۔
قومی اسمبلی نے آرمڈ فورسز یا سول آرمڈ فورسز کو 3 ماہ کے لیے مشکوک شخص کو گرفتار کرنے کے اختیارات دینے کا بل منظور کرلیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے میں موبائل انٹرنیٹ کی بندش پر سیکریٹری داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے 15 اگست کو مکمل تفصیلات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
محمد اورنگزیب کی عدالتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ 14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کے لیے آواز بھی اٹھائیں گے، عوامی مینڈیٹ کی قدرنہیں ہوئی تو ملک اور جمہوریت کے لیےخطرہ ہوگا۔
موجودہ حکومت کےپہلے 16ماہ میں پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ ( سرکلر ڈیٹ) ایک ہزار 65 ارب روپےکم ہوگیا۔
سعودی عرب کے ساتھ طویل عرصے سے جاری سرمایہ کاری مذاکرات کی ناکامی کے بعد اب عالمی کمپنی بیرک مائننگ پاکستان میں تانبے کی کان کنی کے لیے امریکا اور دیگر بین الاقوامی قرض دہندگان سے ساڑھے تین ارب ڈالر تک کی فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔