ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ کی عدالت طلبی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اورجسٹس جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس ، کالے شیشوں و دیگر سے متعلق وضاحت کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹری داخلہ ، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان اور ایس پی ٹریفک کو اگلی سماعت پر طلب کرلیا ہے ۔



جامعہ بلوچستان میں50سال سے زائد عمر والے افراد کیلئے ایک روزہ ویکسینیشن کا انعقاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی میں ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ارباب کامران کاسی کی نگرانی میں 50سال اور اس زاد العمر افراد کی ایک روزہ ویکسینیشن کا انعقاد کیا گیا۔ آر ایم او جنرل ڈاکٹر حفیظ سیال ،نرسنگ سپرٹنڈنٹ بابر انصاری اور دیگر اسٹاف نے ایک روزہ ویکسینیشن کیمپ میں معاونت کی۔



پی ڈی ایم ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، حکمرانوں کی ملک عوام دشمن پالیسی کے خلاف عوام کو متحد کر رہے ہیں عید کے بعد دمادم مست قلندر ہو گا جمعیت علما اسلام نے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا مگر سلیکٹیڈ نیازی حکومت نے کشمیر کا سودا کر کے اپنے اقائوں کو خوش کر دیا



شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کی رسم کل آج اداکی جائے گی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کی رسم قل آج بعد از نماز عصر ان کی رہائش گاہ واقع السعید اسٹریٹ قمبرانی روڈ پر ادا کیا جائے گی ، اس موقع قرآن خوانی اور لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا، شہید صحافی عبدالواحدایم ایس ڈی کے سابق ملازم و پی پی ایچ آئی کے میر عبدالغفار… Read more »



وفاقی حکومت بلوچستان کیساتھ کوئی تعاون نہیں کررہا ، ملک سکندر ایڈووکیٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ صوبے کے عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے بلوچستان میں وفاقی منصوبوں کا کوئی وجود نہیں ہے



ترجمان وزیر اعلی بلوچستان اپنی نوکری پکی کرنے میں لگے ہوئے ہیں، بابر یوسفزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ترجمان وزیر اعلی بلوچستان اپنی نوکری پکی کرنے میں لگے ہوئے ہیں ، برائے نام ترجمان بتائیں کہ ان کا تعلق کس جماعت سے ہے ، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان پارلیمانی سربراہ کے ترجمان بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کسی پیراشوٹر برائے نام ترجمان کو اجازت نہیں دینگے



اے سی کوئٹہ کی برطرفی تک روزانہ احتجاجی دھرنا دینگے ‘ انجمن تاجران

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ( این این آئی)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ،حضرت علی اچکزئی قیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ھاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائیدوست خرم اختر نعمت آغا حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس عبدالعلی ڈمر ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے



پاک ایران بارڈر کی بندش کے باعث لوگ پریشان ہیں، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور ( پ ر ) نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ پاک ایران بارڈر کی بندش کے باعث لوگ شدید گرمی اور رمضان المبارک کے مہینے میں بارڈر کے دونوں اطراف میں بھوک و پیاس سے مر رہے ہیں لیکن ہمارے موجودہ صوبائی وزراء اور وزیر اعلی کی خاموشی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انکے پاس کوئی اختیار ہی نہیں ہے



حب میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم کوعمرقیدکی سزاسنادی گئی

| وقتِ اشاعت :  


لسبیلہ:حب میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے ایک اور ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عدالت ایڈیشنل سیشن جج I-حب کی عدالت سے سزاسنا دی گئی بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم منیر احمد کو جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج –Iحب ریاض احمد کاسی… Read more »



ہوشاپ میں کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، عبدالطیف قلندرانی

| وقتِ اشاعت :  


گدر:بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبداللطیف قلندرانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں ضلع تربت کے علاقے ہوشاپ میں کمسن بچے کے ساتھ ایف سی اہلکار کی جانب سے جنسی زیادتی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور غیر انسانی اور غیر اسلامی عمل ہے۔