جھل مگسی اور شوران میں نامعلوم مسلح افرادچیک پوسٹوں پر تعینات عملے سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی:  جھل مگسی اور شوران میں نامعلوم مسلح افرادنے چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو یرغمال بناکر سرکاری اسلحہ ،واکی ٹاکی سیٹ اور موٹرسائیکل لیکرفرار ہوگئے جبکہ جاتے ہوئے چیک پوسٹوں کو آگ لگادی۔



بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی، دراندازی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، حمزہ شفقات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا اور معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی اور دراندازی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں



گزشتہ روز 2 بھائیوں کے قتل میں سرکاری اسلحہ کے استعمال کو مسترد کرتے ہیں، ملزم انسپکٹر نقیب اللہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان نے گزشتہ روز 2 بھائیوں کے قتل میں سرکاری اسلحہ کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تا حال واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کی سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیںہوئی پولیس ملزم انسپکٹر نقیب اللہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہے جلد ہی حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔



دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بلوچستان حکومت نے اون کیا ہے،ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھا کر تشدد کا راستہ اختیار کرنے والوں کیلئے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے یہاں پاکستان نیول وار کالج کے 55ویں تربیتی کورس کے شرکاء نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے ملک میں قیامِ امن، استحکام اور قومی سلامتی کے فروغ کے لیے وزیر اعظم پاکستان کی قیادت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ و قائدانہ کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سول و عسکری قیادت کے مؤثر اشتراک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور پاکستان کے دفاعی و اسٹریٹجک وژن کو مزید مضبوط، واضح اور ہمہ جہت بنایا ہے ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نیول وار کورس کے شرکاء سے صوبے کی مجموعی سیاسی، سیکیورٹی اور سماجی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا



پاکستان چائنا انویسٹمنٹ سیمینار نئی معاشی ترقی اور تبدیلی کا آغاز ہے، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ “پاکستان چائنا انویسٹمنٹ سیمینار 2026” محض ایک رسمی اجتماع نہیں بلکہ یہ نئی معاشی ترقی اور تبدیلی کا آغاز ہے۔



عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے، آئی جی پولیس بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے جوان پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کو قائم رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے



کوئٹہ میں پانی کی گرتی سطح پر تشویش، مربوط آبی وسائل کا انتظام کیا جائیگا، احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آ با د /کوئٹہ:  وفاقی وزیر برائے منصوبی بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے افراپ کے تکنیکی ورکشاپ بعنوان ڈیزائننگ ریزیلینس ایٹ اسکیل، بیسن پلاننگ، فلڈ ماڈلنگ اور انفراسٹرکچر فیزیبلٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مربوط، سائنسی اور شواہد پر مبنی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔



بیکڑ کے بعد بارکھان میرا دوسرا گھر، آئندہ بجٹ میں پائیدار ترقی کے عمل کو مزید تیز کیا جائیگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بارکھان کے قبائلی رہنماء میر عبدالکریم کھیتران نے ملاقات کی جس میں کوہ سلیمان ڈویژن بالخصوص ضلع بارکھان کی سیاسی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



بلوچستان کے 4 ہزار کلومیٹر قومی شاہراہوں پر سالانہ مرمت پر 15 ارب روپے تک اخراجات آ رہے ہیں: جنرل منیجر این ایچ اے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(این این آئی)نیشنل ہا ئی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے جنرل منیجر آغا عنا یت اللہ،ڈائریکٹر مینٹیننس راحیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل ہا ئی وے اتھارٹی کی بلو چستان میں 4ہزار کلو میٹر سے زائد طویل قومی شاہراہیں ہیں جن کی سالانہ مر مت پر 15ارب روپے تک اخراجات آ رہے ہیں،ملک بھر سے سالانہ130ارب روپے کی ریونیو میں بلو چستان کا حصہ 20کروڑ روپے ہے جس میں اضافہ کے لئے ہمیں چیمبرز اور بزنس کمیونٹی کے تعاون کی ضرورت ہیں،