امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، بلوچستان کی بیٹی شہید ملک ناز کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے خضدار کے علاقے بَجوئی میں شرپسند عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والی بہادر لیڈی کانسٹیبل ملک ناز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی بیٹی نے وطن عزیز کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جرات و بہادری کی نئی مثال قائم کی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ شہید ملک ناز کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی



پہلی خاتون پولیس کانسٹیبل ملک ناز نے وطنِ عزیز پر اپنی جان نچھاور کر دی، ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد میں بہادری اور قربانی کی ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے پہلی خاتون پولیس کانسٹیبل ملک ناز نے وطنِ عزیز پر اپنی جان نچھاور کر دی۔ انہوں نے شہیدہ ملک ناز کو خراجِ عقیدت پیش



ہنگلاج نانی مندر کا تین روزہ سالانہ میلہ اختتام پذیر

| وقتِ اشاعت :  


اوتھل ؛ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے تقریباً 150 کلومیٹر دور ہنگول کے دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں واقع ہندو دھرم کے عالمی سطح پر تیسرے بڑے اور تاریخی “ہنگلاج نانی مندر” کا تین روزہ سالانہ میلہ تمام تر رعنائیوں اور مذہبی رسومات کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔



نصیرآباد، شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی :  نصیرآبامیں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق نصیراباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ سید اختر شاہ میں شوہر محبوب علی کٹوہر مگسی نے مبینہ طورپر سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی 23 سالہ بیوی مسماتہ مختیارہ بی بی کو قتل کردیا



بلوچستان حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق، آئندہ بجٹ اور ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی قیادت میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں پارلیمانی امور، آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس بات پر اتفاق… Read more »



اورماڑہ میں تاریخ کی بدترین ٹرالنگ زوروں سے جاری

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں تاریخ کی بدترین ٹرالنگ زوروں سے جاری، دن دیہاڑے غیر قانونی ٹرالدز سمندری حیات کی نسل کشی میں بلا خوف و خطر مصروف، مقامی ماہیگیروں اور سماجی کارکنان نے ٹرالرز کی ویڈیو جاری کرکے محکمہ فشریز کو فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا،