عمران نیازی کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے،حاجی علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے دوسروں کو چور اور ڈاکوں کہنے والی حکومت میں خود چینی،آٹا اور ادوایات چور موجود ہیں حکومت کے احتساب کا وقت قریب آگیا ہے۔یہ بات انہوں نے 25اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے کارکنوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ابھی تو حکمرانوں کے خلاف تحریک کا آغاز ہی کیا ہے۔



جزائر کو وفاق کے حوالے نہیں کرینگے،خورشید جمالدینی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی رہنماء میر خورشید جمالدینی نے وفاقی حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے تحت بلوچستان اور سندھ کے جزائر کو وفاقی تحویل میں لیتے ہوئے آئی لینڈ اتھارٹی قائم کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی آرڈنینس سراسر بد نیتی پر مبنی ہے جس میں بلوچستان اور سندھ کے صوبوں کے حقوق پر شب خون مارا گیا۔



بلوچستان اور سندھ کے جزائر وفاق کے حوالے نہیں کریں گے،سکندر ملازئی

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: نیشنل پارٹی مستونگ کے سینئر رہنماء و سابق ناظم میر سکندر خان ملازئی نے اپنے جاری کردہ میں کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے بلوچستان اور سندھ کے جرائز کو ایک خود ساختہ اور غیر قانونی صدارتی آرڈیننس کے زریعے وفاق کی تحویل میں دینے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صوبائی خود مختیاری اور صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہیں۔



خضدار، پی ڈی ایم کے جلسہ کی کامیابی کیلئے سیاسی جماعتوں کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: پی ڈی ایم کے ضلعی قیادت کا 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد جلسے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے میراشرف علی مینگل کے رہائش گاہ پر دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندگاں نے شرکت کی۔ اجلاس کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔ اجلاس کی صدارت مولانا قمرالدین نے کی، نظامت کے فرائض مولانا عنایت اللہ رودینی نے سرانجام دیئے۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مولانا قمرالدین، مولانا عنایت اللہ رودینی۔



ملک کی عوام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ کھڑی ہے،جمال شاہ کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ مخلص اور کھڑے رہنے والے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جنکی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا، حکومتی انتقامی کاروائی، مقدمات اور مشکلات ہمیں کسی بھی صورت اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے ملک میں حقیقی جمہوریت قائم کر کے رہیں گے 25اکتوبر کے جلسہ کامیاب اور تاریخی ہوگا۔



بی ایم سی کے قانون پر عوامی ردعمل کو نہیں دہرانا چاہتے،یونس عزیززہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ زراعت و کوآپریٹو سوسائٹی، لائیو اسٹاک، ڈیری ڈیویلپمنٹ، ماہی گیری و خواراک کا اجلاس جمعرات کے روز رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین کمیٹی یونس عزیز زہری کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک نصیر احمد شاہوانی، نصراللہ خان زیرے، اصغر خان ترین اور شکیلہ نوید دہوار کے علاوہ۔



این آر ٹی سی کاٹیکنالوجی کے میدان میں اہم کردار ہے،فرمان زرکون

| وقتِ اشاعت :  


ہری پور/کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے آئی جی جیل خانہ جات ملک محمد یوسف اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری بلوچستان مجیب الرحمن کے ہمراہ گزشتہ روزہری پور میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کام کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور این آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈئیر توفیق احمدسے ملاقات کی۔