ملک کے تمام ادارے جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،بی اے پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی نے مسلم لیگ(ن) پیپلز پارٹی اور ان کی اتحادی اپوزیشن جماعتوں کے بیانیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام ادارے جمہوریت اور جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اپوزیشن جماعتیں ملک میں سیاسی انارکی پھیلانا چاہتی ہیں اداروں پر تنقید کا فائدہ کس کو ہوگا اس سے سب واقف ہیں بلوچستان امن و آشتی اور پائیدار قبائلی و سماجی روایات کی سرزمین ہے۔



بلوچستان اور سندھ جزائر کو وفاق کے سپرد کرنا قابل مذمت ہے،نذیر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے بلوچستان اور سندھ کے جزائر کو صدارتی آرڈیننس کے زریعے وفاق کے زیر انتظام لانے کا مقصد کوسٹل صرف وسائل پر قبضہ گیریت کو دوام دینے کے لئے ہے پہلے اسی طرح کوسٹل ڈیولپمنٹ کے نام پر سائل سمندر سے منسلک زمینوں کو وفاقی کے زیر انتظام چلائی جاتی رہی یے جس سے بلوچستان بلخصوص گوادر کے لوگوں کو کچھ حاصل نہیں ہوسکا۔



بلوچستان کی قومی شاہراہوں کو دورویہ بنایا جائے، انجمن تاجران بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا،جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ،حاجی اسلم ترین، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، محمد حسین ہزارہ، سید حیدرآغا اور حکیم طاہر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بلوچستان میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا ساٹھ فیصد اور بلوچستان سات فیصد ہے۔



گوادر، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اور والدین میں کھینچا تانی ختم

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: والدین کمیٹی اور پرائیوٹ اسکول اسوسی ایشن کا کھینچاتانی ختم۔ ضلعی انتظامیہ،گوادر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن گوادر اور والدین کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر انیس گورگیج کے سربراہی میں منعقد ہوا۔



حکومت اور اداروں سے ہماری کوئی جنگ نہیں ہے،حافظ حمد اللہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+ شیخوپورہ: جمعیت علما اسلام(ف)کے مرکزی ترجمان اور پی ڈی ایم کے رہنما سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی حکومت یا اداروں کے ساتھ کوئی جنگ نہ ہے بلکہ وہ ملک میں قانون کی بالادستی، پارلیمنٹ کی سپر میسی،حقیقی جمہوریت کی بحالی، قومی اداروں کو ان کے آئینی حدود و قیود میں رہ کر کام کرنے کی جدوجہد ہے جے یو آئی بلٹ کی بجائے بیلٹ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔



صرف انصاف و آئین پرکاربندرہ کرملک کو مضبوط،مستحکم کیا جاسکتا ہے،امان اللہ کنرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو پھانسی،قیدوبند کی صعوبتیں کبھی مقاصدکے حصول کا راستہ نہیں روک سکیں،مقدمات، جیل اپوزیشن کیلئے آزمودہ ہیں مگریہ حقیقت تاریخ بتاتی ہے کہ اس کے بعدکوئی حکومت ٹھرنہ سکی،صرف انصاف و آئین پرکاربندرہ کرملک کو مضبوط،مستحکم کیا جاسکتا ہے۔



انصاف پینل لورلائی کا پیدل لانگ مارچ کوئٹہ کی جانب سے رواں دواں

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی: انصاف پینل لورالائی کا پیدل لانگ مارچ کوئٹہ کے لئے پانچ روز سے رواں دواں ہے راستے میں مختلف علاقوں کلی لشتی،نگانگ،سرکی جنگل،تنگ چین،چھوٹا خراسان،قلعہ سیف اللہ، نسئی،مسلم باغ، کان مہتر زئی میں عوام نے انکا والہانہ استقبال کیااور انکو ہار پہنائے شرکاء پر گل پاشی کی چائے پارٹیوں اور کھانوں کا بندوبست کیااور اسکے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔



اپوزیشن کا کوئٹہ میں جلسہ صوبے میں ترقی کے سفر کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،بابریوسفزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابقہ ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے اپوزیشن کے اتحاد کا کوئٹہ میں جلسہ عام منعقد کرنے کے فیصلے کے پیچھے اور مقاصد چھپے ہوئے ہیں نیب اور کرپشن زدہ رہنماوں کو بچانے کے لئے ان کو لاہور یا کراچی میں جلسہ کرنا کیوں یادنہیں پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا کہ دراصل اپوزیشن سی پیک اور بلوچستان میں جاری ترقی کے سفر کو سبوتاڑ کرنا چاہتی ہے۔