تربت،بروقت طبی سہولیات نہ ملنے سے خاتون جان کی بازی ہار گئی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: بروقت طبی سہولیات نہ ملنے پر بلیدہ سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون دوران زچگی جان کی بازی ہارگئی۔ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون بروقت طبی سہولیات نہ ملنے پر جان کی بازی ہارگئی،اطلاعات کے مطابق بلیدہ سلو کے رہائشی نصیب احمد کی اہلیہ بلیدہ میں بروقت طبی سہولیات نہ ملنے پر انتقال کرگئیں،اطلاعات کے مطابق بلیدہ میں لیڈی ڈاکٹر کی سہولت نہ ہونے اور ناقص طبی سہولیات کیوجہ سے حاملہ خاتون کو تربت منتقل کردیاگیا۔



کراچی: پسند کی شادی پر رنجش، بیٹے نے 80 سالہ باپ کو قتل کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: شیریں جناح کالونی سے گزشتہ روز ملنے والی تشدد زدہ لاش کا معاملہ حل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 80 سال کے مقتول شہزاد گل کی تشدد زدہ لاش شیریں جناح کالونی سے ملی تھی جنہیں ان کے بیٹے نے رنجش پر قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے ابتدائی طور پر قتل کا… Read more »



جامعہ بلوچستان اور آئی آر ڈی کے مابین مفاہمتی یاداشت کا سمجھوتہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جامعہ بلوچستان اور اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اقبال انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ(IRD) کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشفیق الرحمان اوراسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹرمعصوم یاسین زئی نے باہمی رضا مندی کے تحت دستخط کئے۔اور دونوں اداروں کے سربرہاں نے باہمی سمجھوتے کے کاپیوں کا تبادلہ خیال کیا۔



کھڈ کوچہ ٹریفک حادثے کا فیصلہ کوچ مارک پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی کے سربرائی میں قبائلی عمائدین نے چند روز قبل کھڈکوچہ کے مقام پر روڈ حادثہ میں شہید ہونیوالے 4 نوجوانوں کی خون کے لیئے کوچ مالک پر ایک کروڑ جرمانہ دینے کا فیصلہ کر کے دونوں فریقین کے درمیان تصفیہ کر دیا گیا۔تفصلات کے مطابق 8 ستمبر کے شام قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے مقام پر کراچی جانے والے مسافر کوچ اور کار گاڈی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کھڈ کوچہ کے رہائشی منیر آحمد شاہوانی کے 3 جوانسال بیٹوں سمیت ایک قریبی رشتہ دار شہید ہوئے تھے۔؎



سپریم کورٹ میرے خلاف کیس مستردکرنے کافیصلہ حق کی فتح ہے،زابدریکی

| وقتِ اشاعت :  


واشک: جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا گزشتہ روز میرے خلاف میرے انتخابی حریف و سابقہ نمائندہ واشک کے دائرکردہ کیس کو مسترد کرنے کے فیصلے کو سچائی اور حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حق پر مبنی فیصلہ دیکر واشک کے ہزاروں مظلوم غریبوں کی نیک دعائیں لی ہے۔



بولان، باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے بچی جاں بحق 9افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بو لا ن میں برا تیوں سے بھری گا ڑی الٹنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ خوا تین اور بچوں سمیت نو افراد زخمی۔ پو لیس کے مطابق اتوا ر کو بو لا ن کے علا قے میں برا تیوں سے بھری گا ڑی الٹ جا نے کے با عث ایک بچی جاں بحق جبکہ خوا تین اور بچوں سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔



بلوچ قوم کو متحد ہوکر قومی حقوق کا حصول ممکن بنانا ہوگا، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ممبرسنٹرل کمیٹی میررؤف مینگل کے زیرصدارت بلوچستان کے تہذیب وتمدن علم ثقافت ادبی سیاسی سماجی مدائل کے بابت نشست کااہتمام ہواجس میں بلوچستان کے عظیم قومی انقلابی گلوگارشاعروادیب پروفیسراستادعظیم جان بلوچ بلوچستان کے معروف آرٹسٹ پروفیسراکرم دوست بلوچ اسکالرقلم کاریارجان بادینی۔



کوئٹہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم پر سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ بلوچستان بشیر آحمد بنگلزئی اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری آرٹی اے کوئٹہ عبدالحمید زہر ی نے آرٹی اے عملہ ٹریفک پولیس اور لیویز کے ہمراہ جبل نور اڈہ پر غیر قانونی اور دو نمبر رکشوں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے 17 رکشے بند جبکہ ٹریفک قو انین کی خلاف ورزی کرنے پر 37 رکشوں کو چالان کئے۔