آواران، غیر حاضراساتذہ کے خلاف مشکے میں طلباء کی احتجاجی ریلی

| وقتِ اشاعت :  


آواران: آواران کے تحصیل مشکے میں طلباء کی جانب سے ایک بار پھر ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی آواران بروز جمعرات کے ضلع آواران تحصیل کے مشکے یونین کونسل نوکجو میں طلباء کی جانب سے ا یک پرامن ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں آواران کے غیر حاضر ٹیچرز کو ڈیوٹی سے پابند اور اسکولوں کو فعال کیا جائے درج تھے انہوں نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد غیر حاضر استاتذہ کے خلاف ایکشن لینا ہے۔



حکمران مقدمات ختم اورلوٹ مارچھپاکر چلے گئے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ و بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار اور ناقبل برداشت مہنگائی کے خلاف 24ستمبرمرکزی امیرسراج الحق کی قیادت میں گورنرہاوس کوئٹہ میں احتجاجی دھرناوقت کی اہم ضرورت ہے پی ڈی ایم جماعتوں،اسٹبلشمنٹ اورپی ٹی آئی نے قوم کوآئی ایم ایف کامستقل غلام بناکرناقابل معافی جرم کیا۔



نگران وزیراعلیٰ سے سینیٹر ثناء جمالی کی قیادت میں ایجوکیشن پارلیمنٹیری کاکس کے وفد کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے سینٹ آف پاکستان کی ایجوکیشن پارلیمنٹیری کاکس کے وفد نے سنیٹر ثناء جمالی کی قیادت میں آج یہاں ملاقات کی اس موقع پر وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ کو کاکس کے قیام کے اغراض و مقاصد سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایاگیا کہ اس فورم کا مقصد ایسے وسائل و ذرائع پیدا کرنا ہے ۔



اورماڑہ میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف خواتین کا تحصیلدار آفس کے سامنے مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


اورماڑہ: ساحلی شہر اورماڑہ میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف خواتین کا تحصیلدار آفس کے سامنے احتجاج، میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران بھی موجود، کیسکو حکام کو فوری طلب کیا جائے، عوام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوادر کے تحصیل اورماڑہ میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف عورتوں کی بڑی تعداد تحصیلدار آفس کے سامنے جمع ہوئی۔



قلات، محکمہ صحت میں میرٹ کے برعکس تعیناتیاں کی گئیں ہیں، جمعیت

| وقتِ اشاعت :  


قلات: جمعیت علما اسلام کے رہنما سید آغا حِفظ الرحمن شاہ ، حافظ محمد قاسم لہڑی، عتیق الرحمان شاہ و دیگر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت قلات میں مختلف کیٹگریز پر حالیہ بھرتیوں میں حقدار قابل اور ٹیکنیشن امیدواروں کی حق تلفی کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہے۔



سا بق اراکین اسمبلی گاڑیاں واپس کر دیں ورنہ مقدمات درج کر کے کا رروائی کرینگے، امان کنرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:نگراں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور و پراسکیوشن امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ میں اپنی و اپنی کابینہ کے ساتھیوں کی طرف سے واضح کرنا چاہتا ہوں ہماری کابینہ گاڑی و مراعات سے بالا تر قومی جذبے سے سرشار آئینی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر بے لوث خدمت کے جذبہ و اپنی قابلیت و خداداد صلاحیت و اپنے وسائل و ذرائع کے اندر رہ کر سرکار پر تکیہ کم اپنے وسائل پر زیادہ بھروسہ رکھتی ہے



لورالائی اور جھالاوان میڈیکل کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں،ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے لورالائی اور خضدار میڈیکل کالجز کے ڈیمانسٹریٹرزاساتذہ کو اپنی کالجز میں ٹیچنگ کی سروسز کے ساتھ ٹیچنگ ہسپتالوں میں اضافی ڈیوٹیز لگانے کو ڈاکٹر دشمنی سمجھتے ہیں اور اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، لورالائی اور جھالاوان میڈیکل کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں،



پاک فوج نے دلیری سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پاک افغان سرحد کے قریب چترال بارڈر پر دہشتگردی کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں چار سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔



بالادست طبفات ملکی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بلوچستان میں نئے حالات پیدا کررہے ہیں ،لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بالادست طبقے نے عوام کی حاکمیت اعلیٰ کو کبھی تسلیم نہیں کیا ، اپنی غلطیوں اور حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ملک بلخصوص بلوچستان میں نئے حالات پیدا کئے جارہے ہیں۔