بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر اور معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں‘ جنرل وسیم اشرف

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے کیڈٹ کالج نوشکی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کسی بھی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سیڑھی کی حیثیت رکھتا ہے تعلیم کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں دینی تعلیم کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کیلئے جدید علم کا حصول ضروری ہے جن اقوام نے تعلیم پر توجہ نہیں دی وہ آج پستی اور پسماندگی کا شکار ہے نوشکی میں خواتین کا تعلیم کی جانب بڑھتا ہوا رجحان ہمارے روشن اور خوشحال مستقبل کا نوید ہے۔