کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پرسیکورٹی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے یوم عاشورہ کے موقع پر 5ہزار سے زائد پولیس،ایف سی اور لیویز اہلکار تعینات ہونگے یوم عاشورہ کے موقع پر فوج کو سٹینڈ بائے رکھا جائے گا اور جلوس کی نگرانی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جائے گی اور موبائل سروس بھی بند رہے گی۔