بلوچستان کابینہ کا اجلاس،احساس پروگرام پر عملدرآمد کا خیر مقدم،بجلی رولز میں ترمیم،صوبائی حکومت کا سماجی شعبے کی ترقی پر توجہ دینے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلا س میں وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کے بلوچستان میں عملدرآمد کے آغاز کو سراہتے ہوئے پروگرام کے حوالے سے وفاقی وصوبائی حکومت کے درمیان کوآرڈینیشن کے لئے صوبائی سطح پر فوکل پرسن مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، صوبائی حکومت پروگرام پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کے لئے وفاقی حکومت کو معاونت فراہم کرے گی۔



ملک بچانا ہے تو بحرانوں سے نکلنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کانفرنس بلائی جائے، محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو چلانا چاہتے ہیں تو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اسٹیک ہولڈرز کانفرنس بلائی جائے جس میں تمام قوتوں کو شامل کیا جائے۔



بی این پی نے 22ستمبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 22ستمبر کو کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ عام بیاد شہید نواب امان اللہ خان زہری و دیگر شہداء کی یاد میں منعقد کیا جائیگا جلسہ عام میں عظیم سیاسی قومی جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائیگا شہید نواب امان اللہ خان زہری پوری زندگی سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے ثابت قدمی‘ جواں مردی کے ساتھ بلوچ قومی جہد میں ثابت قدم رہے کبھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں۔



کوئٹہ میں جلسے کی تیاری تیز، نواب امان اللہ کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بی این پی حلقہ 24,25,26کے یونٹوں کے یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلران کا ایک اہم اجلاس بسلسلہ 22ستمبر کو کوئٹہ میں ہونے والے احتجاجی جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔



حکومت شہید صحافیوں کے قاتل گرفتار اور انکے بچوں کی مفت تعلیم کو یقینی بنائے، کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئرصحافی رہنماؤں نے شہیدصحافیوں کے ورثاء سے حکومتی وعدوں پرعملدرآمدنہ ہونے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت شہیدصحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کویقینی بناتے ہوئے شہداء کے ورثاء کوروزگاراوراعلان کردہ مالی معاونت فراہم کرتے ہوئے۔



تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، حکومت تعلیم کے میدان میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتی ہے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ انسانی ترقی ہی اصل ترقی ہے اور اس کا دارومدارعلم اور معلومات کے موثر حصول پر ہے، نوجوان ملک کی آبادی کے 65فیصد ہیں، ہم نوجوانوں میں ہیومن ریسورس کے معیار کو جتنا بہتر بنائیں گے مستقبل میں اس کے خواہش طلب نتائج نظر آئیں گے۔



کابینہ اجلاس؛ گیس بجلی کے بل جمع کرانے کا وقت 7 سے بڑھا کر 15 دن کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے گیس اور بجلی کے بل جمع کرانے کا وقت 7 دن سے بڑھا کر 15 روز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کشمیریوں کی آواز بن گئے ہیں، عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے جارہے ہیں، وزیراعظم نے کابینہ کو گزشتہ روز قوم سے خطاب پر اعتماد میں لیا



سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قابل افسران کی ضرورت ہے،بلوچستان میں بد عنوانی کیخلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ بدلتے ہوئے حالات نے نئے تقاضوں او رچیلنجز کو جنم دیا ہے جس کے پیش نظر ہمیں سیکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں قابل اور باصلاحیت افسروں کی ضرورت ہے تاکہ بہتر ہیومن ریسورس دستیاب ہوسکے۔