ڈیرہ اللہ یار،ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں ٹریکٹر نے سائیکل سوار کو کچل دیا پولیس ذرائع کے مطابق سائیکل سوار مہر اللہ ٹالانی کسی کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ ڈی سی چوک کے مقام پر ٹریکٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔



ڈیرہ مرادجمالی،بکرامنڈی کے بیورپاریوں کا ٹھیکیدارکیخلاف احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مرادجمالی: بکرامال مویشی منڈی ڈیرہ مرادجمالی کے ٹھیکیدارکے خلاف مقامی بیوپاریوں سیاسی وسماجی رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اورٹھیکیدارکی مبینہ زیادتیوں کیخلاف شدید نعرے بازی ٹھیکیداراوراس کے لوگوں نے ایک بیوپاری کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیاٹھیکیداربیوپاریوں سے شیڈول کیمطابق ٹیکس کی وصولی نہیں کر رہا اورمن مانے ٹیکس وصول کرکے بیوپاریوں اورمالداروں کیساتھ شدید ظلم و زیادتی کررہا ہے۔



کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی: کوئٹہ تفتان شاہراہ پر پک اپ اور ٹرالر کے درمیان تصادم،ایک شخص جان بحق،دو زخمی ہوگئے تفصیلات کیمطابق نوکنڈی سے دالبندین جانے والی زمباد پک اپ مخالف سمت سے آنے والی ٹرالر کے ساتھ ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں پک اپ میں آگ بھڑک اٹھی۔



نیشنل پارٹی کی سیاسی فکر اور فلسفہ کا محور عوام اور جمہوریت ہے’خیر بخش بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی سیاسی فکر اور فلسفہ کا محور عوام اور جمہوریت ہے۔اصولوں پر کاربند رہنا نیشنل پارٹی کی مضبوط بنیاد ہے۔اس لیے ملک کے تمام باشعور عوام نیشنل پارٹی کی سیاست کو عوامی و تعمیری قرار دیتے ہیں۔بلوچستان کے عوام کی نیشنل پارٹی میں شمولیت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ نیشنل پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت جو بلوچستان کی وطنی قومی جدوجہد میں نمائندہ جماعت ہے۔نوشکی کے عوام کا نیشنل پارٹی پر اعتماد کو سیاسی ورثہ سمجھتے ہیں۔



سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت منظور کرلی

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں 2 سال 9 ماہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں رہنے کے بعد لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)  کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احد چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیق  کی ضمانت منظور کرلی۔