جامعہ بلوچستان کو بیل آؤٹ پیکیج فراہم ، مالی بحران، تنخواہوں کے مستقل حل کیلئے سنجیدہ فیصلے کئے جائیں گے، راحیلہ درانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو گذشتہ چار مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کے خلاف اور مالی بحران کے مستقل حل کیلئے جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ میں 48 ویں روز بھی احتجاجی دھرنا زیرصدارت شاہ علی بگٹی صدر بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن منعقد ھوا۔ احتجاجی دھرنے میں اظہار یکجہتی کیلئے صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی نے شرکت کی۔

بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے فیصلہ کن جنگ کرنا پڑے گی ، وزیر داخلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے سینٹرل پولیس آفس کا دورہِ کیا آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے وزیر داخلہ بلوچستان کا استقبال کیااس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی وزیر داخلہ کو سلامی دی جبکہ وزیر داخلہ نے یادگار شہداء￿ پولیس پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی

غریب ہمیشہ غریب رہے یہ اس کی قسمت نہیں ، رواں سال مزدوروں کے 400 بچے اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلٰی اقامتی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے لیبر ویلفیئر فنڈ کے تحت اب مزدوروں کے بچے بھی پاکستان کے اعلٰی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے

سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا

Posted by & filed under بلوچستان.

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا اور پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا اور تمام امیدواروں کی رضامندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ جمعرات کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس سماعت کی۔جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کس ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا۔

منظم سیاسی پلیٹ فارم نہ ہونے سے بلوچستان کے لوگ منتشر ہیں، بیساک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بساک مستونگ زون کی پہلی آرگنائزنگ باڈی اجلاس مرکزی چیئرپرسن شبیر بلوچ کی سربراہی میں منعقد کی گئی جس میں مرکزی کمیٹی کے رکن عامر بلوچ بطور مہمان خاص شریک تھے۔

کوئٹہ میں 300 گرام روٹی کی قیمت 40 روپے مقرر کردی گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل روٹی کے قیمتوں میں کمی کے حوالے اجلاس کیے اجلاس میں آٹے کے حالیہ قیمتوں اور روٹی کے قیمتوں کے بارے صوبہ پنجاب صوبہ سندھ کے وزن اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوے تفصیلی جائزہ لیا۔

کوئٹہ میں غیر قانونی رکشوںکیخلاف کریک ڈائون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق،کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت اور سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ وحید شریف عمرانی اور ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ بہرام خان مندوخیل کی سربراہی میں آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس پر مشتمل ٹیم نے کوئٹہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے قمبرانی روڈ پر 9غیر قانونی رکشے پکڑے اور مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 37 رکشوں کو موقع پر چالان کیے۔

بلوچستان کے ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ،میڈیکل ٹیچرز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے اسپتالوں میں حالت زار قابل افسوس ہے اور بالخصوص سول اسپتال کی حالت یہاں تک خراب ہوے ہیں کہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آے روز وارڈز میدان جنگ بنے۔ ہوے ہیں۔

کوئٹہ ،واسا ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے خلاف احتجاجی ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ :  واسا ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور عبدالستار ایدھی چوک پر دھرنا دیکر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کو معطل رکھا حکام کی یقین دھانی کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

حلقہ پی بی 50کے ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں،پشتونخوا میپ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے حلقہ پی بی 50کے ضمنی انتخابات میں امیدوار میروائس خان اچکزئی نے کہاہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی حلقہ پی بی 50کے ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتی ہے یہ الیکشن حلقے کے عوام کے حق رائے دہی سے کھلا مذاق ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اصل فارم نمبر45کے مطابق میری کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اوردھوکہ دہی و بھونڈے طریقے سے نتائج تبدیل کرنے کے وطیے کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جائے اور پولنگ اسٹیشن کا وہ عملہ جو دورغ گوئی ،غلط بیانی ،دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے ہیں اکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔