پاکستان، کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 3 فیصد، مزید 31 اموات

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔



کے سی ڈی زون کی سی پیک میں شمولیت پروزیراعظم کی شاباش

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی /  اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم کراچی سرکلرریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وفاق کے تحت کراچی میں منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے گورنرہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات کرینگے جبکہ وزیراعظم عمران خان سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی قیادت میں سیاستدانوں کے ایک وفد سے ملاقات کرینگے گورنر ہاؤس ہی میں بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین وزیراعظم سے ملاقات کرینگے۔



زرداری اور فواد کیخلاف نااہلی درخواستوں کا فیصلہ آئندہ سماعت پر سنائیں گے: اسلام آباد ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر آصف زرداری اور فواد چوہدری کے خلاف دائر درخواستوں سے متعلق فیصلہ سنائیں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔



گیارہ سو ارب روپے پیکج سے ہی KCR آ رہا ہے، گورنر سندھ

| وقتِ اشاعت :  


گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) گیارہ سو ارب روپے پیکج سے ہی آ رہا ہے، صوبائی حکومت صرف 6 ارب روپے دے رہی ہے، نون لیگ کئی بار حکومت میں آئی لیکن کراچی کیلئے کام نہیں کیا، جبکہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو 13 برس کے دوران ایک بس نہیں دی، شہر میں پانی اور سیوریج کا برا حال ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کوئی منصوبہ شروع کرنے جاتی ہے تو اس میں رکاوٹ آجاتی ہے، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان فائلیں پھنس جاتی ہیں، بنڈل آئی لینڈ اس کی مثال ہے۔



پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنائیں گے، صدر مملکت

| وقتِ اشاعت :  


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کیلئے پرعزم ہیں، دنیا بھرمیں سیاحت کا شعبہ زرمبادلہ کمانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔عالمی یوم سیاحت کے موقع پر پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج ہم شاندار ماضی، مستقبل کے محافظ کی حیثیت سے سیاحت کا عالمی دن منا رہے ہیں۔



تحفے دینے والے عرب حکمران مناسب نہیں سمجھتے کہ ان کے نام ظاہر کیے جائیں: فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحفے دینے والے عرب حکمران مناسب نہیں سمجھتے کہ ان کے نام ظاہر کیے جائیں۔بلدیاتی انتخابات نہ کروانا پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے جبکہ شہباز شریف دور کے بلدیاتی اداروں کی بحالی تکنیکی طور پر ممکن نہیں ہے۔



صدارتی نظام رائج کرنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ نے  رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے  صدارتی نظام رائج کرنے سے متعلق درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے دیا جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ کیا دراخواست گزار معاملے میں متعلقہ بھی ہے کہ نہیں ؟کیا یہ درخواستیں بنیادی انسانی حقوق سے متعلق کوئی ٹھوس بات کرتی بھی ہیں کہ نہیں ؟انہوں نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ یہ بھی دیکھنا ہے کہ ملک میں طاقتور سیاسی جماعتیں موجود ہیں، ان کی موجودگی میں آپ کیوں عدالت  میں  آئے



کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سی ٹی ڈی نے وفاقی حساس ادارے کی مدد سے ماڑی پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش کے  2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ طور پر کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ نیو ٹرک اڈے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔



سرکلر ریلوے دنیا بھر میں سفر کا مقبول ذریعہ

| وقتِ اشاعت :  


سرکلر ریلوے یا سرکلر لائن بڑے شہروں میں اہم سفری ذریعہ ہے، دنیا کے کن بڑے شہروں میں یہ سہولت دستیاب ہیں، اس رپورٹ میں دیکھتے ہیں۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2 ریلوے لائنز سفری سہولت فراہم کرتی ہیں۔ 1984 میں لائن ٹو کے نام سے سروس شروع کی گئی۔ 23 کلومیٹر طویل اس ٹریک پر 18 اسٹیشنز ہیں۔



حکمران طبقے نے ہمیشہ سے سرائیکی اور سندھیوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے،پاکستان سرائیکی پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


ملتان:  عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری نور احمد کاتیار اور سندھی شاگرد تحریک کے مرکزی رہنماء کاشف ملاح نے پاکستان سرائیکی پارٹی کے صدر ملک اللہ نواز وینس اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو سے ملتان میں ایڈووکیٹ ملک اللہ نواز وینس کی آفیس میں ملاقات کر کے ملک خاص طور پر سرائیکی وسیب اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنماؤں نے عوامی تحریک کے رہنماؤں کو سرائیکی اجرک کے تحفے پیش کیے۔