گوادر: نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناہزیشن ( پجار ) کی جانب سے نیشنل پارٹی کے بانی رہنماء و سابق ضلعی نائب ناظم عبدالغفار ھوت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔ تعزیتی ریفرنس سید ظہور شاہ ہاشمی آڈیٹوریم ھال آر سی ڈی کونسل میں منعقد کیا گیا۔ جس میں نیشنل پارٹی کے بانی رہنما عبدالغفار ہوت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
Posts By: بیورو رپورٹ
جی ٹی اے کے زیر اہتمام بھوک ہڑتال جاری
قلات: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کا اپنے مطالبات کے حق میں مرکزی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ قلات میں جاری ہے جمعرات کے روز تین اساتذہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پر بیٹھے جن میں محمد عارف کے سی ٹی حفیظ بروہی جے سی ٹی محمد شریف عمرانی جے وی ٹی شامل تھے۔
خواتین معذوروں اور خواجہ سرائوں کو بااختیار بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے،گوادر میں سیمینار
گوادر :خواتین ، معزوروں اور خواجہ سراؤں کو بااختیار بنانے کے لیئے ریاستی اداروں کو منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کیلئے بنیادی جمہوریت کے اداروں کے منتخب نماہندوں کا موثر کردارہونا چاہیں۔ ترقی خوبصورت عمارتوں سے نہیں خواتین کو ساتھ لیکر چلنے سے ہی ممکن ہے۔
حب میں ٹریفک حادثہ ،باپ جاں بحق بیٹا زخمی
حب:حب میں ٹریفک حادثہ باپ جاں بحق بیٹا زخمی ۔ریسکیو زرائع کے مطابق حب پل کے قریب ٹریفک حادثے میں شفیع محمد ولدحضرت علی نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ مفصیل ولد شفیع محمد بچہ زخمی ہوگیا زخمی کو حب میں طبی امداد کے بعد ریفر کردیا ایدھی زرائع کے مطابق ٹریفک… Read more »
مقامی حکومتیں جمہوریت میں بنیادی درس گاہ کی حیثیت رکھتی ہیں ،سائوتھ ایشیاپارٹنر شپ
گوادر: مقامی حکومتیں جمہوریت میں بنیادی درس گاہ کی حیثیت رکھتی ہیں جنہیں پنپنے کا فوری موقع دینا ہوگی ان خیالات کا اظہار ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان، عورت پاؤنڈیشن بلوچستان کی ضلعی آفیسر، جدبہ ضلعی فورم کے ممبران، خواتیں کونسلر، سیاسی رہنماؤں، نے گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر مسائل کے حل کے لیئے نمائندگان کو مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔
نظریاتی سیاست کا فروغ اور ڈنڈا پیر کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ
تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی سے ہمکنارہوگی، ملکی سیاست میں نظریہ اور عوام کی بالادستی اور ڈنڈا اور پیسہ کی سیاست کے خاتمہ کیلئے عوام پی ڈی ایم کی جمہوری تحریک کا حصہ ہیں، اصل طاقت عوام ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پارٹی آبسرکے زیراہتمام نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے اعزازمیں دئیے گئے ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تربت، کیسکو ملازمین کا سپرنٹنڈنٹ (ایس ای) کے خلاف شدید احتجاج
تربت: کیسکو ملازمین کا سپرنٹنڈنٹ (ایس ای) کے خلاف شدید احتجاج، ایف آئی آر کرانے کے لیے پولیس تھانہ کے سامنے دھرنا، مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔ کیسکو ملازمین نے LM عبدالمنان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جس میں کیسکو ملازمین نے ہاتھوں پر سیاہ پٹھیاں باندھیں، تعزیتی ریفرنس سے یونین کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے عبدالمنان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بلوچ قوم کو سی پیک سڑکوں کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے ، بی ایس او پجار
گوادر: بلوچ قوم کو سی پیک میں بننے والی پورٹ اور روڈوں کی ضرورت نہیں بلکہ اعلی تعلیم کی ضرورت ہے۔ بلوچوں کو سازش کے تحت تعلیم سے دور کیا جا رہا ہے۔بلوچ قوم کو صرف تعلیم ہی اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچا سکتا ہے۔
بی این پی سے انضمام کا غالب امکان ہے، پی این پی عوامی
تربت: پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سنیئرنائب صدرمیر غفوراحمدبزنجو نے کہاکہ حالیہ سینیٹ الیکشن میں بی این پی مینگل اور پی این پی عوامی کے درمیان جونزدیکی پیداہوئی ہے یہ مستقبل قریب میں مزید قربت کاباعث بنے گا، فی الحال انضمام نہیں ہواہے تاہم انضمام یاالائنس کاغالب امکان ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے پی این پی عوامی ضلع کیچ کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نیشنل پارٹی کیچ کا ورکرز کنونشن 19مارچ کو تربت میں منعقد ہوگا
تربت: نیشنل پارٹی ضلع کیچ کا ضلعی ورکرز کنونشن بیاد میر حاصل خان بزنجو14مارچ بروز اتوارکو سرکٹ ہاؤس تربت میں منعقد ہوگا، کنونشن میں نیشنل پارٹی ضلع کیچ کی نئی کابینہ کا چناؤ کیاجائے گا۔