حکومت بغیر کسی متبادل معاشی انتظام کے بارڈز بندش کی غلطی نہ کرے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ حکومت بغیرکسی متبادل معاشی انتظام کے بارڈر بندش کی غلطی نہ کرے بصورت 20 سے25 لاکھ لوگ براہ راست متاثرہوکر فاقوں پرمجبورہوجائیں گے، پی ڈی ایم نہ صرف عوام دشمن حکومت کو ٹف ٹائم دے گی بلکہ حکومت کو گھربجھواکر رہے گی، نیت نیک ہو اور کام کرنے کاجذبہ ہو تو ترقی کاسفر اس طرح طے ہوتاہے۔

بلیدہ میں خواتین کے عالم دن کے موقع پر منشیات کے خلاف ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلیدہ کے علاقے الندور میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر منشیات کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاج میں شریک خواتین نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی خاطر نکلے ہیں ۔

واپڈا کے خلاف سیاسی جماعتوں کی تحریک کا حصہ ہیں ،اصغر رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: آل پارٹیز کیچ کے وفد نے کنوینر غلام یاسین بلوچ کی سربراہی میں گزشتہ روز بی این پی عوامی کے مرکزی سنیئر نائب صدر میر اصغر رند سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے آل پارٹیز سمیت دیگر سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

بلوچ طلباء منظم ہوکر کیڈرسازی کے عمل کو تیز کریں، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کا اجلاس زیر صدارت مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکریٹری ظفر رند منعقد ہوا جس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے اور آئندہ کے لائحہ عمل میں تربت زون کی سات رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، تربت زون کا اجلاس زیر صدارت مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکریٹری ظفر رند منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی یونٹ۔

تربت ،گزشتہ برس دوران زچگی ٹیچنگ ہسپتال میں11 خواتین جاں بحق ہوئیں ، ایچ آر سی پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایچ آر سی پی کے زیر اہتمام ایس پی او اور این آر ایس پی کے تعاون سے ملا فاضل ہال ایس پی او میں تقریب منعقد کیا گیا جس میں مر د و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹس کی جانب سے پینٹنگ کی نمائش کی گئی۔ ایچ آر سی پی کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایس پی او اور این آر ایس پی کے تعاون سے 8 مارچ کو تقریب منعقد کی گئی ۔

نوجوان بی ایس او میں ستون کا کردارادا کر رہے ہیں،جہانگیر بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: بلوچ اسٹوڈنٹس آر گنائزیشن ہی ہماری سیاست کی بنیاد ہیں بلوچ نوجوان بی ایس او میں ستون کا کردار ادا کرتے ہیں قلات میں تھری جی کے بندش کی پر زور مزمت کرتے ہیں تھری جی کو اگر فوری طور پر بحال نہیں کیا گیا تو بی ایس او شدید احتجاج کریگی بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے سلیکٹڈ صوبائی گورنمنٹ نے تعلیم سمیت دیگر ملازمتوں میں نوجوانوں کی حق تلفی کی ہے۔

تربت، سبی سے تعلق رکھنے والے افراد کی لاشیں برآمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: تربت چوگان کنڈ سے دو لاشیں برآمد، عورت سمیت ایک مرد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔گزشتہ شب نامعلوم افراد نے چوگان کنڈ میں فائرنگ کر کے ایک عورت سمیت مرد کو قتل کر دیا۔

جیونی، پاک نیوی کی گاڑی پر حملہ ایک اہلکار شہید، دو زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: جیونی سے گنز جانے والی پاک نیوی کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ ،ایک اہلکار شہید،دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک نیوی کی گاڑی کیو آر پی جیونی سے گنز آرہی تھی کہ درمیانی پھاڑی علاقے میں پہلے سے گھات لگائے بھیٹے نا معلوم مسْلح افراد نے پاک نیوی کی گاڑی پر حملہ کردیا ۔

لیاری سمیت کراچی کے بلوچ علاقوں میں مسلح جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے ،یوسف مستی خان

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کراچی: سینئر سیاستدان اور بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ یوسف مستی خان نے اپنے ایک بیان میں ریاست کی طرف سے لیاری سمیت کراچی کے بلوچ علاقوں میں مسلح جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ دینے کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یوسف مستی خان کا کہنا تھا کہ رینجر اور پولیس کی موجودگی میں گزشتہ کہی دنوں سے لیاری میں مسلح جرائم پیشہ افراد کا ایک گروہ کھلے عام لوٹ مار کر رہا ہے۔

پی پی ایچ آئی کی طرف سے بی ایچ یو جوسک میں زچہ وبچہ سینٹر کا افتتاح

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: پی پی ایچ آئی کی طرف سے بی ایچ یو جوسک اور بی ایچ یوشاہی تمپ میں ذچہ و بچہ سنٹر کا افتتاح کردیا گیا،افتتاح ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر کیا ، اس موقع پر ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر رحیم جان بلیدی، پی پی ایچ آئی ضلع کیچ کے سپورٹ منیجر حاجی خان اور بی ایچ یوز کے اسٹاف موجود تھے، ڈپٹی کمشنر کیچ نے ذچہ و بچہ سینٹرز کے شعبوں کا دورہ کیا۔