گوادر میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے گھریلو خواتین کو ذہنی اذیت میں مبتلاکردیا ہے، حق دوتحریک خواتین ونگ

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر : گوادر میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے ہم گھریلو خواتین کو شدید ذہینی اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے، کھانا پکانے کے اوقات میں کبھی بھی گیس نہیں ملتا، اگر یہ لوڈشیڈنگ بند نہیں ہوئی تو خواتین اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

ظہور بلید ی کے بیان میں صداقت نہیں، قدوس بزنجو کی پارٹی میں شمولیت کو مسترد کرنیکی باتیں درست نہیں، پی پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی عوام دوست پارٹی ہے اور اس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، ہم پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

بلوچستان، مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش وژالہ باری، آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ با ری کے نتیجے میں سیلا بی صورتحال پیدہونے کے بعد مختلف قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ مسلم باغ کے علا قے کلی لنڈی میں آسمانی بجلی گرنے 5بچے زخمی ہو ئے جن میں سے 2زخموں کی تاب لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے،ژوب میں شدید بارش کی وجہ سے دریائے ژوب کے مقام پر گاڑی اور سوار افراد پھنس گئے جنہیں ضلعی انتظامیہ نے ریسکو کرلیا، شدید بارش سے گریڈ اسٹیشن کے ساتھ مین روڈ پانی بہا کر لے گئی ۔

بلوچستان پر امن صوبہ ہے جہاں صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد ممکن ہے، صدر علوی۔

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: صدر مملکت عارف حسین علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 19 سال بعد قومی کھیلوں کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان ایک پر امن صوبہ ہے جہاں صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد ممکن ہے منظم انداز میں قومی سطح کے ان کھیلوں کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مستونگ ٹیچنگ اساتذہ کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ : سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹیچنگ اساتذہ کی مختلف کیٹگریز کے شیڈول کے مطابق جے ای ٹی ٹیک (JET) ٹیک (JAT) جونیئر عریبک ٹیچرز اور ای ایس ٹی (EST) جے وی ٹی (JVT) پی ای ٹی (PET) کے 3487 میل و فیمیل امیدواروں سے ٹیسٹ لیئے گئے ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کے لیئے وزیر اعلی بلوچستان انسپکشن ٹیم (CMIT)کے ممبران فاروق مری جہانزیب خان سیکرٹری تعلیم عبدالروف بلوچ ڈائریکٹر سکولز عبدالواحد شاکر ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ احکام الدین ساتکزئی وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ساجدہ نورین اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت علی بلوچ اور دیگر ٹیسٹ لینے والا عملہ بھی موجود تھا ٹیسٹ کے عمل کو صاف و شفاف بنانے کے لئے تمام انسپکشن ٹیم محکمہ تعلیم کے اعلی حکام اور ضلعی انتظامیہ ٹیسٹ کے دوران ٹیسٹ سینٹر میں موجود رہے اور تمام امیدواروں کے پرچہ جات کا جائزہ لیتے رہے۔

بلوچستان کے نوجوان سیاسی،معاشی،و سماجی مسائل کا شکار ہورہے ہیں، سلیم جالب بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر بی ایس او کے سابق مرکزی کمیٹی کے رکن سلیم جالب بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاست ہمیشہ نوجوانوں کے مسائل کے نام پر کی گئی لیکن نوجوان سیاسی جلسوں کے انعقاد کے علاوہ فیصلہ سازی و سیاسی اداروں میں ہمیشہ نظر انداز کئے جاتے رہے ہے یہی وجہ ہے کہ نوجوان سیاسی اداروں سے کنارہ کشی پر مجبور ہورہے ہے ۔

گیشکور کے ٹیچر نجمہ بلوچ کی خودکشی نجمہ بلوچ کی خودکشی کسی المیہ سے کم نہیں،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میںکہا ہے کہ ضلع آوران کے علاقے گیشکور کے ٹیچر نجمہ بلوچ کی خودکشی نجمہ بلوچ کی خودکشی کسی المیہ سے کم نہیں۔

جبری طور پر لاپتہ کرنا انسانی حقوق اور آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے،خیر بخش بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے سیاسی سماجی رہنماء میر ثناء اللہ جمالدینی کے بھتیجے عاطف جمالدینی کی ماورائے آئین و قانون گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی وسماجی کارکنان کو عوامی حقوق کی جدوجہد اور حق و سچ کی بات کرنے پر اس طرع جبری طور پر لاپتہ کرنا انسانی حقوق اور آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔جو کہ قابل گرفت اقدام ہے۔