مستونگ ٹیچنگ اساتذہ کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ : سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹیچنگ اساتذہ کی مختلف کیٹگریز کے شیڈول کے مطابق جے ای ٹی ٹیک (JET) ٹیک (JAT) جونیئر عریبک ٹیچرز اور ای ایس ٹی (EST) جے وی ٹی (JVT) پی ای ٹی (PET) کے 3487 میل و فیمیل امیدواروں سے ٹیسٹ لیئے گئے ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کے لیئے وزیر اعلی بلوچستان انسپکشن ٹیم (CMIT)کے ممبران فاروق مری جہانزیب خان سیکرٹری تعلیم عبدالروف بلوچ ڈائریکٹر سکولز عبدالواحد شاکر ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ احکام الدین ساتکزئی وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ساجدہ نورین اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت علی بلوچ اور دیگر ٹیسٹ لینے والا عملہ بھی موجود تھا ٹیسٹ کے عمل کو صاف و شفاف بنانے کے لئے تمام انسپکشن ٹیم محکمہ تعلیم کے اعلی حکام اور ضلعی انتظامیہ ٹیسٹ کے دوران ٹیسٹ سینٹر میں موجود رہے اور تمام امیدواروں کے پرچہ جات کا جائزہ لیتے رہے۔

بلوچستان کے نوجوان سیاسی،معاشی،و سماجی مسائل کا شکار ہورہے ہیں، سلیم جالب بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر بی ایس او کے سابق مرکزی کمیٹی کے رکن سلیم جالب بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاست ہمیشہ نوجوانوں کے مسائل کے نام پر کی گئی لیکن نوجوان سیاسی جلسوں کے انعقاد کے علاوہ فیصلہ سازی و سیاسی اداروں میں ہمیشہ نظر انداز کئے جاتے رہے ہے یہی وجہ ہے کہ نوجوان سیاسی اداروں سے کنارہ کشی پر مجبور ہورہے ہے ۔

گیشکور کے ٹیچر نجمہ بلوچ کی خودکشی نجمہ بلوچ کی خودکشی کسی المیہ سے کم نہیں،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میںکہا ہے کہ ضلع آوران کے علاقے گیشکور کے ٹیچر نجمہ بلوچ کی خودکشی نجمہ بلوچ کی خودکشی کسی المیہ سے کم نہیں۔

جبری طور پر لاپتہ کرنا انسانی حقوق اور آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے،خیر بخش بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے سیاسی سماجی رہنماء میر ثناء اللہ جمالدینی کے بھتیجے عاطف جمالدینی کی ماورائے آئین و قانون گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی وسماجی کارکنان کو عوامی حقوق کی جدوجہد اور حق و سچ کی بات کرنے پر اس طرع جبری طور پر لاپتہ کرنا انسانی حقوق اور آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔جو کہ قابل گرفت اقدام ہے۔

سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے سابق سینیٹرمیر خالد خان بزنجو کی ملاقات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ +کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں سیاسی رہنماء سابق سنیٹر میر خالد خان بزنجو کی ملاقات۔

نوشکی، ہماری تنظیم نے بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے قیام وتحفظ کیلئے کردارادا کیاہے،بی ایس او

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نوشکی زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او نے ایک قومی ادارے کے طور پر ہمیشہ بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے قیام و تحفظ کے لئے کردار ادا کیا ہے۔

خاران ،بینظیرانڈرگریجوٹ اسکالرشپ کے تحت سب کیمپس خاران کے اسٹوڈنٹس چیک تقسیم

Posted by & filed under بلوچستان.

خاران: یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس میں بینظیر انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروجیکٹ کے تحت سب کیمپس خاران کے 21اکیس طلبا وطالبات میں20لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب ڈائریکٹر سب کیمپس عقیل احمد بلوچ کی سربراہی میں منقعد ہوا۔جبکہ مہمان خاص ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز کیسکو حاجی میر محمد جمعہ کبدانی تھے ۔

تین غیرملکی قیدیوں کو قونصلیٹ تک رسائی دینے کیلئے کوئٹہ سے گڈانی جیل منتقل کردیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سنٹرل جیل کوئٹہ میں زیر حراست فارن ایکٹ کے تحت سزائیں پوری کرنے والے تین غیر ملکی قیدیوں کو متعلقہ ملک کے قونصلیٹ تک رسائی دینے کے لئے کوئٹہ سے گڈانی سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا جہاں فیڈرل ریویو بورڈ کی ضروری کارروائی کی تکمیل کے بعد انہیں متعلقہ قونصل خانے کے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

کوئٹہ ، اندورن بلوچستان مہنگائی پر قابو نہیں پایا جاسکا ، آٹے کی قیمتوں میں مز ید اضافہ ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پاکستان بھر میں رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں بڑے پیمانے پر درآمدات کے باوجود بھی گندم اور دالوں کی قیمتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں اور صارفین اب بھی ان اشیا کی بھاری قیمتیں ادا کر رہے ہیں ۔ یو این اے کے مطابق حکومت… Read more »

پرامن بلوچستان جیت گیا اور امن دشمن ہار گئے، آئی جی پولیس

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ پرامن بلوچستان جیت گیا اور امن دشمن ہار گئے، بلوچستان پولیس کے افسران و جوانوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی کھیلوں کو پر امن اور کامیاب بنانے میں پولیس اور دیگر فورسز کی کاوشیں لائق تحسین ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے انہوں نے 34ویں نیشنل گیمز کے اختتام پر بلوچستان پولیس اور دیگر فورسز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیا ۔