
دالبندین: بلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن پجار دالبندین زون کے زیراہتمام کینیڈا میں بانک کریمہ بلوچ کی قتل، گوادر میں باڑ لگانے اور ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار پر پابندی کے خلاف دالبندین بازار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔اس دوران شرکاء نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔